کوٹوہائیڈروپاورپراجیکٹ کی تکمیل سے صوبے کو سالانہ 2.4 ارب روپے کی آمدن کی توقع ہے

?️

پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ کوٹو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تکمیل سے صوبے کو سالانہ 2.4 ارب روپے کی آمدن کی توقع ہے، پراجیکٹ سے سالانہ 207 ملین یونٹس بجلی پیدا ہوگی۔

میڈیا کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے لوئر دیر میں نئے کوٹو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔

اس منصوبے کی پیداوار کی صلاحیت 40.8 میگاواٹ ہے، اور یہ ماحول دوست اور کم لاگت توانائی فراہم کرے گا۔ پراجیکٹ کی تکمیل سے صوبے کو سالانہ 2.4 ارب روپے کی آمدن کی توقع ہے۔ اس پراجیکٹ کی لاگت 21.7 ارب روپے ہے اور اس سے سالانہ 207 ملین یونٹس بجلی پیدا ہوگی۔ صوبائی حکومت پن بجلی کے وسائل کو معاشی ترقی کا ذریعہ بنانے کے لیے طویل المدتی منصوبہ بندی پر کام کر رہی ہے۔

صاف اور سستی توانائی کے یہ منصوبے روزگار کے فروغ اور صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ صوبے کی پہلی پاور ٹرانسمیشن لائن بچھائی جا رہی ہے، جو 11 ہائیڈرو منصوبوں کی بجلی کی ترسیل کو ممکن بنائے گی۔ اس کے علاوہ، مقامی پاور ہاؤسز سے پیدا ہونے والی بجلی صنعتوں کو رعایتی نرخوں پر فراہم کی جائے گی۔ صوبائی حکومت اپنے پاور ڈسٹری بیوشن سسٹم کے لیے مکمل سپورٹ فراہم کرے گی۔

وزیراعلیٰ نے ترمنگ سے رازگرام تک 18.5 کلومیٹر طویل سڑک کا بھی افتتاح کیا۔ غیرملکی انجینیئرز کے خیبر پختونخوا کے دورے کے لیے این او سی جاری نہیں ہو رہے، جس کے باعث اربوں روپے مالیت کے اہم منصوبے تاخیر کا شکار ہو رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ نقصان صرف خیبر پختونخوا کا نہیں، بلکہ پورے ملک کا نقصان ہے۔ عمران خان نے عوام کے لیے منصوبے شروع کیے تھے، بغیر اس بات کی پرواہ کیے کہ افتتاح کے وقت حکومت کس کی ہوگی۔

خیبرپختونخوا کے 3 ہزار ارب روپے وفاق کے ذمے واجب الادا ہیں۔ مزید برآں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے لوئر دیر، تیمرگرہ میں جلسے کے بعد خصوصی وڈیو پیغام کے ذریعے علاقے کے عوام اور نوجوانوں کے لیے اہم ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا۔ پیغام میں انہوں نے سپاس نامہ پڑھنے سے رہ جانے پر معذرت بھی کی۔ وزیراعلیٰ نے لوئر دیر کے نوجوانوں کے لیے جدید اسپورٹس کمپلیکس کے قیام اور تیمرگرہ ٹیچنگ ہسپتال میں ملٹی اسٹوری عمارت کی تعمیر کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ سپاس نامہ میں پیش کیے گئے تمام مطالبات اور منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جائے گی، جو ان کے تکنیکی پہلوؤں کا تفصیلی معائنہ کرکے ان کی جلد تکمیل کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی کہ سپاس نامے میں شامل تمام مطالبات منظور کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے اپنے پیغام میں اس عزم کا اظہار کیا کہ لوئر دیر کے غیور عوام کو کبھی مایوس نہیں کیا جائے گا اور علاقے میں ترقیاتی عمل مزید تیزی کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

امریکی حکام کا غزہ میں بائیڈن حکومت کے خلاف احتجاج

?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں:امریکہ کے ہزاروں سے زائد اہلکاروں نے بائیڈن انتظامیہ سے مطالبہ

نیپرا صارفین کے واجبات پر کے الیکٹرک سے سود کی وصولی کا خواہاں

?️ 3 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) نیپرا نے کراچی میں بجلی کے صارفین کو ’ٹیرف

ایران نے صیہونیوں کے ساتھ کیا کیا ہے؟: شمشاد احمد خان

?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: سابق قائم مقام وزیر خارجہ نے ایران کے اسرائیل کے

سندھ: وزیر تعلیم نے صوبے میں تعلیمی ادارے بند ہونے کی خبروں کی تردید کر دی

?️ 10 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں) وزیر تعلیم سندھ  سعید غنی نے ایک بیان میں

سیکڑوں بین الاقوامی تنظیموں اور شخصیات کی غزہ کے حوالے سے یمن کے مؤقف کی حمایت

?️ 8 جون 2024سچ خبریں: غزہ کے حوالے سے یمن کے مؤقف کی حمایت میں

خیبرپختونخوا: پرانی گاڑیوں پر پابندی عائد کر دی گئی

?️ 16 دسمبر 2021پشاور (سچ خبریں) محکمہ ٹرانپسورٹ نے خیبرپختونخوا میں پرانی گاڑیوں پر پابندی

کسی بھی صورت مستعفی نہیں ہوں گا اور آخری گیند تک اپوزیشن کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا:عمران خان

?️ 23 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی

طوفان الاقصیٰ کا اسرائیلی معیشت کو بڑا جھٹکا

?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: صہیونی ماہرین کا خیال ہے کہ غزہ کی جنگ اسرائیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے