🗓️
لاہور:(سچ خبریں) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس سمیت 3 مختلف مقدمات میں 2 جون تک عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کیس پر سماعت کی جس میں عمران خان بھی ذاتی طور پر پیش ہوئے۔
وکیل سلمان صفدر نے عدالت کے سامنے مؤقف اختیار کیا کہ 10 مئی کو جب یہ افسوسناک واقعہ ہوا تو درخواست گزار نیب کی تحویل میں تھے، لیکن جیسے ہی پتا چلا کہ یہ واقعہ ہوا تو عمران خان نے شدید مذمت کی۔
عدالت نے کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس سمیت 3 مقدمات میں 2 جون تک عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا۔
عدالت نے عمران خان کو کہا کہ آپ نے تفتیش میں رکاوٹ نہیں ڈالنی، ساتھ ہی ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔
شامل تفتیش ہونے کی ہدایت پر عمران خان نے جج کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ’آپ فکر نہ کریں‘۔
خیال رہے کہ عمران خان نے بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے انسداد دہشت گردی عدالت میں کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس سمیت 3 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھی۔
انہوں نے تھانہ سرور روڈ، تھانہ گلبرگ اور شادمان ٹاؤن تھانے میں درج مقدمات میں گرفتاری سے بچنے کے لیے عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کیں۔
درخواست میں انہوں نے استدعا کی کہ مقدمات میں شامل تفتیش ہونا چاہتا ہوں، عدالت عبوری ضمانت منظور کرے۔
وکیل عمران خان نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی بنیادوں پر مقدمات بنائے جا رہے ہیں، عمران خان کے خلاف پولیس نے جھوٹے مقدمات بنا رکھے ہیں۔
عمران خان کی دو کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست پر دلائل دیتے ہوئے وکیل عمران خان سلمان صفدر نے بتایا کہ گھر کے اندر کوئی وقوعہ نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ڈی آئی جی کو زخمی کرنے والے شخص کو کیوں نہیں گرفتار کیا گیا؟ کیوں کسی بھی شخص کو پولیس پر حملہ کرنے کے لیے گرفتار نہیں کیا گیا؟
وکیل نے کہا کہ ایک چھوٹے سے وارنٹ کی تکمیل کے لیے اتنا بڑا محاذ کھڑا کیا گیا، ایک گرینڈ آپریشن کیا گیا، وہ سابق وزیراعظم تھا یا کوئی دہشت گرد تھا؟ یہ پولیس سے غلط کام کرائے گئے ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔
وکیل عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ درخواست گزار اپنے گھر سے نکلتا ہے تو اس پر حملہ کر دیا جاتا ہے، گھر بیٹھے بیٹھے اس پر ایف آئی آر کردی اور حملے کیے۔
دوسری جانب عدالت نے زمان پارک جلاؤ گھیراؤ کیس میں عمران خان کی دو عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔
عدالت نے کہا کہ 2 جون کو پراسیکیوشن کے دلائل کے بعد محفوظ شدہ فیصلہ سنایا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
اسلام آباد سے فلسطینیوں کے لئے ڈیڑھ کروڑ روپے جمع کئے گئے
🗓️ 19 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر نصر اللہ
جون
پاکستانی آرمی چیف کا سعودی عرب اور یو اے ای کے دورے کا خفیہ ایجنڈا
🗓️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:واشنگٹن اسٹڈیز سینٹر نے ایک رپورٹ میں پاکستان کے ساتھ سعودی
جنوری
لاہور میں پسماند ہ علاقوں کی نمائندگی کرتا ہوں: بزدار
🗓️ 7 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کیلئے صوبائی
جولائی
سعودی لڑاکا طیاروں نے صنعا کے ایک اسپتال پر بمباری کی
🗓️ 13 جنوری 2022سچ خبریں: یمن کے نہتے اور بے گناہ عوام کے خلاف سعودی
جنوری
پاکستان، آذربائیجان کے ساتھ شمسی توانائی، دفاع، تجارت سمیت تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہاں
🗓️ 15 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور آذربائیجان نے باہمی تجارت اور مختلف
جون
عصر حجر سے صیہونیوں کیوں خوفزدہ ہوتے ہیں؟
🗓️ 17 اگست 2023سچ خبریں:جولائی 2006 سے جولائی 2023 تک خطے میں طاقت کے توازن
اگست
مقبوضہ علاقوں میں ترکی کی اسٹیل کمپنی کے سامنے اجتماع
🗓️ 5 فروری 2024سچ خبریں: اتوار کے روز، ترک نوجوانوں کا ایک گروپ استنبول میں اس
فروری
آرمی چیف نے امریکی عہدہ دار انجیلا ایکلر سے ملاقات کی
🗓️ 28 اگست 2021راولپنڈی(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الاامور
اگست