🗓️
راولپنڈی: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک کے نیوکلیئر کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 252 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔
بیان میں بتایا گیا کہ فورم نے پاکستان کے مضبوط و محفوظ نیوکلیئر کمانڈ اینڈ کنٹرول اسٹرکچر اور ملک کے اسٹریٹجک اثاثوں سے متعلق سیکیورٹی انتظامات پر ایک بار پھر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ ایک ذمہ دار جوہری ہتھیاروں کی حامل ریاست کے طور پر پاکستان نے اپنی جوہری سلامتی کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں، جب کہ ملک کی جانب سے کیے گئے حفاظتی انتظامات رائج عالمی معیار کے مطابق ہیں۔
واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے تحفظ سے متعلق بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ ہفتے ڈیموکریٹک کانگریس کی مہم کمیٹی کے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ ’پاکستان میرے خیال میں شاید دنیا کی خطرناک ترین قوموں میں سے ایک ہے کیونکہ ان کے جوہری ہتھیار غیر منظم ہیں‘۔
پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو دفترخارجہ طلب کرکے صدر جو بائیڈن کے جوہری اثاثوں کے حوالے سے اس بیان پر ڈیمارش کیا گیا اور پاکستان کی ناراضی سے آگاہ کیا گیا تھا۔
امریکی صدر جو بائیڈن کے متنازع اور ہنگامہ خیز بیان کے چند گھنٹے بعد ہی وائٹ ہاؤس نے پاکستان کو یقین دلایا کہ امریکی صدر مضبوط اور خوشحال جنوبی ایشائی نیوکلیئر طاقت کے حامل ملک کی حمایت کرتے ہیں۔
جو بائیڈن کے بیان سے متعلق سوال پر ردعمل دیتے ہوئے وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرن جین پیئر نے کہا تھا کہ ’امریکی صدر محفوظ اور خوشحال پاکستان کو امریکی مفادات کے لیے اہم سمجھتے ہیں’۔
ان کے ریمارکس پر پاکستان میں سخت ردعمل دیکھنے میں آیا جہاں اپوزیشن اور حکومتی رہنماؤں نے اس بیان کی بھرپور مذمت کی اور پاکستان کے اس مؤقف کا اعادہ کیا کہ پاکستان کا جوہری کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم مضبوط ہے اور اس کے ایٹمی اثاثے مکمل طور پر محفوظ ہیں۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے آج جاری کیے گئے بیان کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکا نے موجودہ اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال اور فوج کی آپریشنل تیاریوں کا بھی بغور جائزہ لیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں، بالخصوص سندھ اور بلوچستان میں سیلاب کے بعد کی صورتحال میں ریلیف اور بحالی کے کاموں میں پاک فوج کی جانب سے سول انتظامیہ کو فراہم کیے گئے تعاون سے آگاہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تمام خطرات کے خلاف مادر وطن کے دفاع کے لیے پاک فوج کے عزم کو دہرایا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے کاموں میں فرائض کی انجام دہی کے دوران فارمیشنز کی آپریشنل تیاری اور مسلسل کوششوں کو سراہا۔
مشہور خبریں۔
470 خونریز دن؛ صیہونی حکومت نے جرائم اور قتل و غارت میں کون سے عالمی ریکارڈز قائم کیے؟
🗓️ 22 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ کی جنگ کے اہم نتائج میں انسانی، طبی، تعلیمی، اور
جنوری
عام انتخابات: 3 ہزار 200 سے زائد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد
🗓️ 2 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) آئندہ ماہ 8 فروری کو عام انتخابات کے انعقاد
جنوری
امریکہ فوری طور پر تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت بند کرے: چین
🗓️ 27 اکتوبر 2024سچ خبریں: یو ایس ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے اعلان کیا کہ
اکتوبر
100 دن میں غزہ کی پٹی میں صیہونی جرائم پر ایک نظر
🗓️ 14 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ میں سرکاری میڈیا کے دفتر نے صیہونی حکومت کی
جنوری
شمالی وزیرستان: دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ، 6 جوان شہید
🗓️ 4 مئی 2023شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز
مئی
ماہ رنگ بلوچ کا نام سفری پابندیوں کی لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر وزارت داخلہ و ڈی جی امیگریشن کو نوٹس
🗓️ 17 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی
اکتوبر
وزیراعظم آج دورۂ روس پر روانہ ہوں گے
🗓️ 23 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان آج روس کے دورے پر روانہ
فروری
’یہاں صرف ناانصافی ہوتی ہے، اب اس عدالت میں نہیں آؤں گی‘، بشریٰ بی بی
🗓️ 4 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پی ٹی
نومبر