🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر این سی او سی نے اہم پابندیوں کا فیصلہ کیا ہے، نئی پابندیوں کا فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے کیا گیا ہے، پابندیوں کا اطلاع 20 سے 31 جنوری تک ہو گا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت ہوا۔این سی او سی نے اِن ڈور ڈائننگ پابندی عائد کر دی۔
10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں انڈور تقریبات پر پابندی عائد ہو گی۔
یکم فروری سے 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کے لیے ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی۔آؤٹ ڈور تقریبات میں 300 افراد شامل ہو سکتے ہیں۔10 فیصد سے کم والی شرح والے شہروں میں آؤٹ ڈور تقریبات میں 500 افراد شامل ہو سکتے ہیں۔این سی او سی نے فیصلہ کیا ہے کہ تقریبات میں صرف ویکسینیٹڈ افراد ہی شریک ہو سکیں گے۔
شادی ہالز پر پابندی کا اطلاق 15 فروری تک رہے گا۔مزارات ، جم ، سینما،پارکس میں گنجائش کے مطابق دونوں ویکسینیشن والے 50 فیصد افراد کی اجازت ہو گی۔این پی آئیز کے حوالے سے دوبارہ اجلاس 27 جنوری کو ہو گا۔این سی او سی 27 جنوری کو اجلاس میں صورتحال کا جائزہ لے گا۔خیال رہے کہ پاکستان کورونا مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو نے لگا،شرح گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بڑھ کر ساڑھے 9 فیصد کے قریب ہو گئی، ایکٹیو کیسز کی تعداد 44 ہزار 717 تک جا پہنچی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 472 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 8 مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 628 مریض شفایاب ہو گئے، ، مثبت کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 48 فیصد پر آگئی۔ پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 37 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کٴْل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 38 ہزار 993 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 44 ہزار 717 زیرِ علاج مریضوں میں سے 908 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 65 ہزار 239 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
مشہور خبریں۔
’آپ مسلم ہیں یا سکھ؟‘ گردوارہ کا دورہ کرنے پر میرب علی کو تنقید کا سامنا
🗓️ 27 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) نوجوان اداکارہ میرب علی کو حال ہی میں کرتارپور
نومبر
امریکہ اور برطانیہ کے اپنے لیے جہنم کے دروازے کھول دیے ہیں ؛انصاراللہ
🗓️ 1 جون 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن
جون
لبنانی پارلیمنٹ ممبر کا اس ملک کی کابینہ تشکیل نہ پانے پر انتباہ
🗓️ 6 جون 2021سچ خبریں:لبنان کے ایک پارلیمنٹ ممبر نےاس ملک میں نئی حکومت کی
جون
چیٹ جی پی ٹی کو واٹس ایپ پر استعمال کرنا ممکن
🗓️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں: آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹول چیٹ جی پی ٹی
دسمبر
لاہور ہائیکورٹ: توشہ خانہ سے متعلق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے منٹس 21 مارچ کو طلب
🗓️ 13 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ سے متعلق وفاقی کابینہ
مارچ
ضلع خیبر میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
🗓️ 18 ستمبر 2022شمالی وزیرستان: (سچ خبریں)قبائلی ضلع خیبر کے جمرود کے علاقے سور کمر میں
ستمبر
افغانستان کو انسانی امداد میں کمی کی وجہ سے مشکل کا سامنا
🗓️ 7 اپریل 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امداد OCHA نے
اپریل
لبنانی سرزمین پر قبضہ جاری رکھنے کے لیے اسرائیل کے ۴ بہانے
🗓️ 5 جنوری 2025سچ خبریں: عبرانی میڈیا کے فوجی نمائندے، رائے کیٹس نے ہفتے کی
جنوری