?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پیر کو نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کووڈ-19 کے حوالے سے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمارے پاس مناسب آکسیجن اور دیگر ضروری اسٹاک موجود نہیں ہے۔
وفاقی وزیر نے نسٹ کے عالمی اور قومی سطح پر کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی ملک کے اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں گراں قدر خدمات سر انجام دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے جامعات اور صنعتی اداروں کے مابین مضبوط روابط پیدا کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یونیورسٹیوں کا کام صرف ڈگری دینا نہیں بلکہ ہنر بھی فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں دیکھنا ہوگا کہ ہماری جامعات، عوام کی زندگی پر کتنی اثر انداز ہو رہی ہیں، حکومت کا کام صرف نوکریاں فراہم کرنا نہیں بلکہ ایک ایسا ماحول بنانا ہے جس سے لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوں۔
شبلی فراز نے کہا کہ جامعات کو بھی ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا اور نوجوانوں میں روزگار کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔
وینٹیلیٹروں کی دستیابی اور پیداوار سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ کووڈ-19 سے متعلق کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمارے پاس مناسب آکسیجن اور دیگر ضروری اسٹاک موجود نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی سہولت کار کے طور پر کام کر رہی ہے اور ابھی تک ان کے پاس اپنے وینٹیلیٹر نہیں ہیں تاہم نیشنل ریڈیو و ٹیلی مواصلات کارپوریشن اور نجی فرم ملک میں وینٹیلیٹر تیار کررہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تیار کردہ وینٹی لیٹرز زیادہ کارآمد نہیں، وینٹیلیٹرز کے 16 کام ہوتے ہیں لیکن مقامی سطح پر بنائے جانے والے وینٹیلیٹرز میں صرف چار فنکشنز پائے جاتے ہیں۔
پاکستان اسٹیل ملز کے آکسیجن پلانٹ کو چلانے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت صنعت و پیداوار پاکستان اسٹیل ملز آکسیجن پلانٹ کا جائزہ لے رہی ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے وزیر صنعت و پیداوار سے بھی بات کی ہے تاہم میرے خیال میں کسی مسئلے کی وجہ سے اسٹیل ملز کے آکسیجن پلانٹ کو ہنگامی صورتحال پر آپریشنل نہیں کیا جاسکتا۔
وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کووڈ-19 کی خراب صورتحال کے دوران بھارت کی امداد کے بارے میں کہا کہ پاکستان بھارت کی ہر ممکن مدد کرے گا، یہ انسانیت کا مسئلہ ہے اور ہماری ہمدردیاں بھارت کے ساتھ ہیں۔


مشہور خبریں۔
بجٹ معاہدے میں ناکامی کے بعد امریکی حکومت بندش کا شکار
?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی حکومت نے بجٹ کے حوالے سے ضروری قانون سازی
اکتوبر
وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان سسٹم کا افتتاح کردیا
?️ 27 اکتوبر 2025کراچی: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی ٹریفک قوانین
اکتوبر
بحرین کی حکومت نے 4 مخالفوں کی سزائے موت کا حکم جاری کیا
?️ 10 اکتوبر 2022سچ خبریں: ورلڈ ہیومن رائٹس واچ اور بحرین رائٹس اینڈ فریڈمزسینٹر نے
اکتوبر
ایمن، منال کا خواتین کیلئے حوصلہ افزا پیغام ایک کلک کی ضرورت
?️ 8 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} پاکستانی اسٹار بہنوں منال خان اور ایمن منیب
مارچ
اسلام آباد: 24 نومبر کے 2 مقدمات میں 32 ملزمان ڈسچارج
?️ 14 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 24
دسمبر
امریکہ کی قدیم یونیورسٹی بھی غزہ کی حامی تحریک میں شامل
?️ 29 اپریل 2024سچ خبریں: امریکہ کی ایک پرانی یونیورسٹی بھی غزہ کی حمایت میں
اپریل
لبنان میں تین روزہ عام سوگ کا اعلان
?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: آیت اللہ رئیسی اور ان کے وفد کی شہادت کے
مئی
حماس: غزہ کے عوام دشمن کو خون سے رنگے ہوئے کاٹنے کی قیمت ادا نہیں کریں گے
?️ 28 جولائی 2025سچ خبریں: حماس کے رہنما باسم نعیم نے کہا کہ غزہ میں
جولائی