?️
لاہور (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر جاری ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے 89 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 25 ہزار 978 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 67 ہزار 791 ہوگئی۔ اس دوران ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 6.65 فیصد رہی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 103 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 96 ہزار 326، سندھ میں 4 لاکھ 33 ہزار 931، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 63 ہزار 10، بلوچستان میں 32 ہزار 282، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 952، اسلام آباد میں 99 ہزار 910 جبکہ آزاد کشمیر میں 32 ہزار 282 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 78 لاکھ 71 ہزار 620 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 61 ہزار 651 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 48 ہزار 872 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 717 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے۔ اکستان میں کورونا ویکسین لگانے کا عمل تیز کر دیا گیا۔ وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 17 سال کے افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل آج سے شروع ہوگا۔
سربراہ این سی او سی (نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر) وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 17 سال کے افراد کو واک ان ویکسین لگانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، 15 سے 16 سال کے افراد کی ویکسی نیشن کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ دوسری جانب 18 سال سے کم عمر افراد کے لئے کورونا ویکسی نیشن کی نظر ثانی گائیڈ لائنز جاری کر دی گئی ہیں۔ 12 سے 17 سال کی عمر تک بیرون ملک جانے والے افراد کو فائزر ویکسین لگائی جائے گی۔ این سی او سی کے مطابق کمزور قوت مدافعت والے 12 سے 17 سال کے افراد فائزر ویکسین لگوا سکتے ہیں، مگر ویکسی نیشن کے وقت میڈیکل دستاویز دکھانا ہوں گی ۔


مشہور خبریں۔
غیر ملکی افواج کے نکلتے ہی کابل ایئرپورٹ کا کنٹرول سنبہال لیں گے: طالبان
?️ 29 اگست 2021کابل (سچ خبریں) طالبان نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے نئے
اگست
نئے ممکنہ فوجی آپریشن پر سیاسی جماعتوں کا تحفظات کا اظہار
?️ 10 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے ممکنہ
اپریل
ایران کی طاقتور مسلح افواج بدلہ لیں گیں:ایرانی وزیر خارجہ
?️ 12 مارچ 2026ایران کی طاقتور مسلح افواج بدلہ لیں گیں:ایرانی وزیر خارجہ ایران کے
مارچ
برطانوی حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والی خاتون گرفتار
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں: جہاں انگلینڈ میں مہنگی زندگی اور توانائی کی بڑھتی قیمتوں
اکتوبر
طاقت کے بغیر سفارت کاری بے کار ہے: حزب اللہ
?️ 29 دسمبر 2025سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ میں وفاداری بہ مقاومت کے گروہ کے رکن علی
دسمبر
پوپ فرانسیس کے گردوں میں پرابلم؛ حالت نازک
?️ 24 فروری 2025 سچ خبریں:ویٹی کن نے پوپ فرانسیس کی حالت کے بارے میں
فروری
یورپ میں امریکی فوج الرٹ
?️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں:امریکی مسلح افواج کے سربراہ نے یوکرین میں روس کی حالیہ
ستمبر
شام کو سب سے زیادہ کس نے لوٹا؟
?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں: شام کے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا
ستمبر