?️
اسلام آباد (سچ خبریں) کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے تاہم این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کورونا وائرس کی پانچویں لہر سے خبردار کر تے ہوئے کہا ہے کہ اگر کورونا وائرس کی پانچویں لہر سے بچنا ہے تو ویکسین لگوائیں۔ویکسین نہ لگوائی تو کورونا وائرس دوبارہ سر اٹھا سکتا ہے
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا کہ کورونا وبا کی پانچویں لہر سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ ویکسینیشن کے اہداف کامیابی سے حاصل کیے جائیں۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں این سی او سی سربراہ اسد عمر نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ یہاں کورونا کی پانچویں لہر نہیں ہے ہمیں کورونا ویکسی نیشن کے لیے متعین کیے گئے اہداف کو یقینی بنانا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ زیادہ لوگوں نے ویکسین نہ لگوائی تو کورونا وائرس دوبارہ سر اٹھا سکتا ہے۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ اگر عوام کی بڑی تعداد کورونا کی ویکسین نہیں لگواتی کیسز میں کمی کے باوجود ہم خطرے کی زد میں رہیں گے۔یاد رکھیں کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے دوسری خوراک ضروری ہے لہٰذا ویکسی نیشن مکمل کروا لیں۔
ویکسینیشن سے متعلق اسدعمر نے بتایا کہ اسلام آباد، پشاور، گلگت، میرپور میں ویکسی نیشن بہترین رہی جبکہ اسکردو،چارسدہ،سرگودھا میں بھی ویکسی نیشن مہم اچھی رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد ، نوشہرہ ، فیصل آباد ، کوئٹہ ، کراچی ، مینگورہ ، مردان میں ویکسینیشن کے عمل کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ کورونا ویکسین لگوانے کے بعد سے کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔ این سی او سی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹے میں 44 ہزار 334 ٹیسٹ کئے گئے۔ جس میں سے کورونا وائرس کے 622 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔ مثبت کیسز کی شرح 1.40 فیصد رہی۔ اس دوران 16 اموات رپورٹ ہوئیں۔ این سی او سی نے مزید بتایا کہ ایک روز کے دوران1690 مریض انتہائی نگہداشت کے شعبے میں داخل ہیں۔


مشہور خبریں۔
پنجاب میں حمزہ شریف کے لیے مشکلات تابحال برقرار
?️ 19 مئی 2022لاہور(سچ خبریں)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی قانون سازوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب
مئی
امریکہ اور اسرائیل کے خلاف روس کا تازہ ترین موقف
?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکہ پر اسرائیل کو
اکتوبر
ٹرمپ کے پہلے دن، تین فلسطینی مخالف اقدامات
?️ 23 جنوری 2025سچ خبریں: امریکہ کے مجرم صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جن کے ہاتھ شہید جنرل
جنوری
یوکرین کے لیے 2 بلین امریکی ڈالر کا فوجی امدادی پیکج
?️ 10 جون 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے واشنگٹن سے یوکرین کے لیے 2.1
جون
اس سال اربعین عراق کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع
?️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں: آج اتوار، 11 ستمبر عتبہ حسینی (ع) کے ترجمان
ستمبر
نیا امریکی صدر کون ہو گا؟ٹرمپ یا ایلون مسک
?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشہور ارب پتی اور
دسمبر
مظفرآباد: حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کا دوسرا دور جاری
?️ 3 اکتوبر 2025 مظفرآباد: (سچ خبریں) مظفرآباد میں حکومت کی مذاکراتی ٹیم اور عوامی
اکتوبر
حماس اسرائیل کو دھوکہ دینے میں کامیاب: معاریو
?️ 12 جون 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے اخبار Ma’ariv کے تجزیہ کار Eitan Golboa
جون