کورونا کیسزبڑھے تو ہنگامی صورتحال ہوسکتی ہے: فیصل سلطان

کورونا کیسزبڑھے تو ہنگامی صورتحال ہوسکتی ہے: فیصل سلطان

?️

اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کورونا کیسز بڑھنے سے متعلق  کہا ہے کہ ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوا تو ہنگامی صورت حال ہوسکتی ہے ، بڑھتے ہوئےکیسز کے باعث مقامی انتظامیہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ خود کرسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مختلف ٹی وی ٹاک شوز میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اومی کرون ہر جگہ بہت تیزی سے پھیل رہا ہے مگر یہ دوسرے وائرس کی نسبت کم نقصان دہ ہے ، ملک میں کورونا وائرس سے متعلق پابندیوں کا فیصلہ وقت پر کیا ہے ، کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح یومیہ 6 ہزار سے بڑھ گئی ہے ، 10 فیصد شرح سے زیادہ شہروں میں پابندیاں لگانے کی ضرورت ہے ، اسلام آباد، لاہور اور دیگر شہروں میں کورونا وائرس کی وباء کے باعث آئندہ دنوں میں دباؤ آ سکتا ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ جن افراد نے ویکسین لگوائی ہے ان میں وائرس کی شدت کم ہے، تاہم ویکسی نیشن کی رفتار تیز کرنے کی ضرورت ہے کیوں کہ اگر ویکسی نیشن میں پیچھے رہے تو کورونا کی مزید لہر بھی آ سکتی ہیں ، امریکہ میں 90 فیصد آبادی ویکسین شدہ ہے لیکن پھر بھی وہاں کے ہسپتالوں پر کورونا کے مریضوں کا دباؤ آیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا آؤٹ آف کنٹرول ہونے لگا ہے ‘ ایک دن میں 6 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوگئے اور 9 ماہ بعد یومیہ مثبت کیسز کی شرح 11 فیصد سے اوپر چلی گئی ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان میں عالمی وباء سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 5 افراد انتقال کرگئے۔

اس دوران ملک بھر میں کورونا کے 58 ہزار 943 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 6 ہزار 808 نئے مریض رپورٹ ہوئے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 11 اعشاریہ 55 فیصد رہی جب کہ اس سے پہلے پاکستان میں 11 فیصد سے زائد کورونا کیسز 20 اپریل 2021ء کو 11اعشاریہ 68 فیصد ریکارڈ کیے گئے تھے۔

مشہور خبریں۔

یوم تقدیس قرآن: سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کے خلاف ملک بھر میں ریلیاں

?️ 7 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے

ملکہ برطانیہ کے شوہر، شہزادہ فلپ کی اچانک موت واقع ہوگئی

?️ 10 اپریل 2021لندن (سچ خبریں)  برطانیہ کے شاہی خاندان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے

حکومت نے بجلی بحران پر قابو پانے کا آسان حل ڈھونڈ لیا

?️ 26 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق حکومت نے پاور پلانٹس کو

بائیڈن خطے میں اپنے بے نتیجہ دورے کی وجہ سے تنقید کی زد میں

?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:     امریکی صدر جو بائیڈن کے سعودی عرب اور مقبوضہ

کیا امریکہ تباہ ہو رہا ہے؟

?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں: حالیہ برسوں میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ اور اس ملک

نگران حکومت پنجاب کی صحت کارڈ اسکیم میں کی گئی تبدیلیوں پر حکم امتناع جاری

?️ 6 جولائی 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ کے بہاولپور بینچ نے پنجاب کی نگران

ایران اور چین مغرب کی حمایت پر بھروسہ نہیں کرتے:پاکستانی دانشور

?️ 16 فروری 2023سچ خبریں:پاکستانی تھنک ٹینک پیس اسٹڈیز اینڈ فارن پالیسی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر

39 لاکھ لوگوں کیلئے وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج کا شارٹ کوڈ 9999 ہوگا

?️ 20 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) 20 ارب روپے سے زائد مالیت کے وزیراعظم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے