?️
اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر جاری ہے ، ملک بھر میں کورونا کیسز کی مثبت شرح ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے اور صورت حال خطرناک ہونے لگی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 51 ہزار 236 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 7.8 فیصد رہی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 4 ہزار 27 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 20 ہزار 120 ہو گئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 51 ہزار 236 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 7.8 فیصد رہی۔این سی او سی کے مطابق کروناکے752مریض انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں۔
دوسری جانب اسد عمر کی زیر صدارت ہونے والے خصوصی اجلاس میں این سی او سی نے17جنوری سے فضائی سفر کےدوران کھانا دینے پرپابندی عائد کردی ہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی کھانا دینے پر پابندی عائد لگادی ہے۔
این سی اوسی نے ہدایت کی کہ سول ایوی ایشن فضائی سفر کے دوران اور ایئرپورٹ پر ایس او پیز پر عمل کرائے۔این سی اوسی نے صوبوں خاص کر حکومت سندھ کیساتھ وبا کےپھیلاؤ پر ملکر کام کرنے کا عزم کا اعادہ کیا اور صوبوں کو آکسیجن اسٹاک سے متعلق سروے کرانے کی ہدایت کی۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب کی ایران کو اقتصادی تعاون بڑھانے کی تجویز
?️ 30 نومبر 2024سچ خبریں: ایک رپورٹ میں بلومبرگ نے تہران کے ساتھ اقتصادی تعاون
نومبر
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا سابق وزیر اعظم کے خط کا جواب
?️ 10 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت
مئی
ایران نے ہم سے فوجی مدد نہیں مانگی: پاکستانی وزیر دفاع
?️ 16 جون 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسرائیلی ریژیم کے خلاف
جون
غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں اسرائیل کے آپریشن
?️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں:Axios ویب سائٹ نے اسرائیلی وزارت جنگ کے ایک سینئر اہلکار
دسمبر
شبلی فراز کا بھنگ کے منافع سے متعلق اہم بیان
?️ 23 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے
دسمبر
چیف جسٹس کا اسپیکر کو خط
?️ 19 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے آئین کی50 سالہ
اپریل
کیا اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد خطہ میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے؟ مشاہد حسین سید کی زبانی
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد حسین سید نے کہا
جولائی
شام میں بڑھتے مسلحانہ حملے؛ 8 عام شہری جاں بحق
?️ 9 جنوری 2025سچ خبریں:شام میں نامعلوم مسلح افراد کی کارروائیاں جاری ہیں، اس ملک
جنوری