?️
اسلام آباد( سچ خبریں)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کورونا ویکسین لگوانے والوں کو کرائے میں رعائت دینے کا اعلان کیا ہے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ دکھانے پر کرائے میں 10 فیصد رعایت دی جائے گی، یہ سہولت صرف کورونا ویکسین کی سرٹیفکیٹ دکھانے والوں کو حاصل ہو گی۔
قومی ایئرلائن کے ترجمان نے بتایا ہے کہ 50 برس یا اس سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ دکھانے پر کرائے میں 10 فیصد رعایت دی جائے گی۔پی آئی اے کے مطابق 50 برس یا اس سے زائد عمر کے افراد کے لیے رعایتی ٹکٹوں کا اعلان کورونا ویکسینیشن کے فروغ کےلیے کیا گیا ہے۔
قومی ایئرلائن کے حکام کا کہنا تھا کہ کرائے کی مد میں 10 فیصد رعایت اندرون ملک پروازوں پر دی جائے گی۔ترجمان کے مطابق مذکورہ سہولت صرف کورونا ویکسین کا سرٹیفکیٹ دکھانے والوں کو حاصل ہوگی اور ٹکٹوں میں رعایت کا فیصلہ آج (10 جون) سے نافذ العمل ہوگیا ہے
خیال رہے کہ ان دنوں پاکستان میں 18 برس سے زائد عمر کے تمام افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے اور گزشتہ روز وفاقی وزیر اسد عمر نے ملک میں ایک کروڑ ویکسینز لگانے کا اعلان کیا تھا۔علاوہ ازیں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ وسیع پیمانے پر ملک بھر میں 3 مراحل میں ویکسینیشن مہم چلائی جائے گی جس میں تمام شہری رضاکارانہ طور پر ویکسینیشن کرائیں گے۔


مشہور خبریں۔
برطانیہ کی حکمران جماعت کی جانب سے وزیراعظم کیئر اسٹارمر پر دباؤ
?️ 16 نومبر 2025 سچ خبریں: لندن کے معروف اخبار ‘دی اسٹینڈرڈ’ کی رپورٹ کے مطابق
نومبر
فلسطین کی آزادی قریب ہے
?️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:عربی بولنے والے ایک کارکن نے ٹویٹر پر لکھا کہ رمضان
مارچ
ٹرمپ نے فرانس میں امریکی سفیر کسے مقرر کیا ہے؟
?️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں:نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے داماد چارلس کوشنر
دسمبر
ریکوڈک منصوبے کے لیے 7.7 ارب ڈالر کے پیکج کی منظوری
?️ 19 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ریکوڈک منصوبے کے لیے 7 ارب 72 کروڑ
ستمبر
سپریم کورٹ نے وہی پوزیشن تسلیم کی جو الیکشن کمیشن نے لی، مریم نواز
?️ 5 مارچ 2021لاہور{سچ خبریں} مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا
مارچ
پولیس کی حراست میں ایک طالبعلم کی مشکوک موت
?️ 15 مارچ 2021پشاور(سچ خبریں) پشاور میں پولیس نے ساتویں جماعت کے ایک طالب علم
مارچ
مسجد الحرام میں نابینا افراد کےلیے الیکٹرانک قرآن
?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں:نابینا اور بصارت سے محروم مسلمانوں کی مدد کے لیے مسجد
جنوری
یمنی ڈرون کا معمہ؛ یہ ریڈار کے بغیر مقبوضہ علاقوں میں کیسے داخل ہوا؟
?️ 8 ستمبر 2025سچ خبریں: یمنی ڈرون نے کس طرح مقبوضہ علاقوں میں گھس کر
ستمبر