?️
اسلام آباد ( سچ خبریں ) پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے ملک بھر میں مزید 76 افراد جاں بحق ہوگئے ، تاہم گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 1 ہزار 629 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے جس کے ساتھ ہی ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 10 فیصد ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا سے ملک بھر میں ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 189 تک پہنچ گئی ہے ، کورونا وباء کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں جہاں اب تک 10 ہزار 241 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
صوبہ سندھ میں یہ تعداد 5 ہزار 105 ہے ، صوبہ خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 135 افراد کورونا سے لقمہ اجل بن گئے ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 763 جب کہ گلگت بلتستان میں 107 ، صوبہ بلوچستان میں 287 اور آزاد کشمیر میں اب تک 551 افراد کورونا کی وجہ سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
این سی او سی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اب تک عالمی وباء کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 81 ہزار 626 ہوچکی ہے ، صوبہ خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 34 ہزار 72 افراد کورونا کا شکار ہوئے ، جب کہ صوبہ پنجاب میں یہ تعداد 3 لاکھ 41 ہزار 789 ہوچکی ہے۔
اس کے علاوہ صوبہ سندھ میں 3 لاکھ 22 ہزار 350 مریضوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی ، صوبہ بلوچستان میں 25 ہزار 589 کورونا مریض سامنے آچکے ہیں ، اس کے علاوہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 456 اور گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 629 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔
مشہور خبریں۔
لاہور ہائی کورٹ: عمران خان کی 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور
?️ 18 مارچ 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان
مارچ
اسرائیلی کپ ایک ترک ایگزیکٹو نے بنایا تھا
?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں:جبکہ امریکی کمپنی اسٹاربکس کی اسرائیل کو سپورٹ ابھی بھی خبروں
دسمبر
سندھ : ڈہرکی کے قریب دو مسافر ٹرینیں ٹکرا گئیں، 33 افراد جاں بحق
?️ 7 جون 2021کراچی (سچ خبریں)سندھ کے ضلع گھوٹکی میں ڈہرکی کے قریب اسٹیشن پر
جون
صہیونی فوج کی عسکری اور خفیہ بٹالین ۳
?️ 21 جون 2023سچ خبریں:چونکہ جعلی صیہونی حکومت طاقت اور قبضے کی بنیاد پر قائم
جون
پارک بنانے کے لیے فلسطینی اراضی پر اسرائیلی قبضہ
?️ 11 جنوری 2022سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی
جنوری
یمن میں جنگ کے خاتمے کا وقت آگیا ہے
?️ 21 مارچ 2022سچ خبریں: قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے زور دے کر کہا
مارچ
سعودی ولی عہد کو اپنے قتل کا خطرہ
?️ 15 اگست 2024سچ خبریں: پولیٹیکو نیوز سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل کے
اگست
’آئین کی فتح ہوئی‘، سپریم کورٹ کے فیصلے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا ردعمل
?️ 1 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے
مارچ