?️
اسلام آباد(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیاء میں دیر پا امن و استحکام دیرینہ تنازعات کے حل میں ہے، عالمی برادری کے بامعنی تعاون اور سنجیدہ عزم سے پیچیدہ چیلنجنز سے نمٹا جاسکتا ہے۔ کورونا وبا سمیت ہر چیلنج سے نمٹنے کے لیے پاک فوج دیگر ریاستی اداروں کے ساتھ بھرپور کوشش کرے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ کا دورہ کیا۔ کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹنٹ جنرل سرفراز علی اور کمانڈنٹ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میجر جنرل عامر احسن نواز نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں افسروں اور فکیلٹی ارکان سے خطاب کیا۔
آرمی چیف نے اسٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب میں پیشہ ورانہ امور، داخلی و خارجہ سکیورٹی صورتحال پر اظہار خیال کیا، آرمی چیف نے علاقائی سکیورٹی صورتحال پر بھی تبصرہ کیا۔
جوانوں سے خطاب میں آرمی چیف نے دہشت گردی کی لعنت سے بطور قوم نبرد آزما ہونے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ جنوبی ایشیاء میں دیر پا امن و استحکام کا دار و مدار دیرینہ تنازعات کے حل میں ہے، عالمی برادری کے بامعنی تعاون اور سنجیدہ عزم سے پیچیدہ چیلنجنز اور مسائل سے نمٹا جاسکتا ہے۔
انہوں نےمزید کہا کہ کورونا وباء سے نمٹنے کے لیے پاک فوج دیگر ریاستی اداروں کے ساتھ کوشاں ہے اور ہم پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہرکوشش کریں گے، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ جامع ومربوط قومی کوششوں سے پاکستان میں ترقی و استحکام ممکن ہوگا۔
مشہور خبریں۔
ماہ رمضان میں ترسیلات زر 2 برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
?️ 9 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں ترسیلات زر کی آمد مارچ میں
اپریل
صیہونیوں کو مغربی کنارے سے بچانے کا کام مراکش کے سپرد
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی مسائل کے مراکشی تجزیہ کار نے اس ملک کی مسلح
ستمبر
مغربی ممالک میں اسلامو فوبیا اور عمران خان کا دنیا کے نام اہم پیغام
?️ 15 جون 2021(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات
جون
ٹرمپ: پہلی پوٹن-زیلینسکی ملاقات میرے بغیر ہونی چاہیے
?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: امریکی صدر کا کہنا ہے کہ بہتر ہو گا کہ
اگست
سفارتکاری کے راستے کھلے ہیں:ایران
?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:ایرانی وزیر خارجہ نے اپنی فرانسیسی ہم منصب کیٹرین کالونا کے
جولائی
بائیڈن امریکی تاریخ کے بدترین صدر
?️ 3 جنوری 2025سچ خبریں: امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک کے
جنوری
شمالی امریکی ملک میکسیکو میں پولیس قافلے پر حملہ، ایک درجن سے زائد افراد ہلاک ہوگئے
?️ 20 مارچ 2021میکسیکو (سچ خبریں) شمالی امریکی ملک میکسیکو میں پولیس قافلے پر نامعلوم
مارچ
مقنوضہ فلسطین میں متعدد دھماکے
?️ 11 فروری 2022سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین کے شہر حیفا میں واقع ام الفحم کے علاقے
فروری