?️
اسلام آباد(سچ خبریں) عید کے ایام میں ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے باعث کیسز اور اموات میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے جبکہ سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے پاکستان میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا۔تاہم مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ملک 29 ویں نمبر پر ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 531 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 83 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 3 ہزار 42 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 5 اعشاریہ 06 فیصد سے زائد ہو گئی۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 19 ہزار 467 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 74 ہزار 751 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 71 ہزار 804 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 387 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 7 لاکھ 83 ہزار 480 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 30 ہزار 248 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 24 لاکھ 10 ہزار 924 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں اب تک کُل 38 لاکھ 36 ہزار 291 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی ہے۔
تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 3 لاکھ 24 ہزار 589 ہو گئی، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 9 ہزار 322 ہو چکی ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار 78 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 4 ہزار 793 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 26 ہزار 614 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں اب تک کُل اموات 3 ہزار 743 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 79 ہزار 27 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 727 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 23 ہزار 814 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 262 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 18 ہزار 212 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 513 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 417 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 107 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
عراق میں امریکی فوجی اڈے پر الحشد الشعبی کے حملے میں اعلی درجے کےامریکی اور اسرائیلی فوجی عہدے دار ہلاک
?️ 5 جولائی 2021سچ خبریں:عراق میں امریکی افواج اور آزاد عراقی ملیشیا کے مابین ہونے
جولائی
بلیک میل کرنے والوں کے خلاف مقدمہ اور ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا، نازش جہانگیر
?️ 25 مارچ 2025لاہور: (سچ خبریں) اداکارہ و ماڈل نازش جہانگیر نے بتایا ہے کہ
مارچ
یمن نے 2024 میں امریکہ اور اسرائیل کو کیسے ناک رگڑائی؟
?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں:یمن کی مسلح افواج، جو ایک دہائی سے جنگ اور پابندیوں
جنوری
امریکہ کا بحیرہ احمر میں رسوا کن واقعہ/ یمن کی ہیری ٹرومین پر فائرنگ
?️ 1 مئی 2025سچ خبریں: پیر کے روز امریکی بحریہ نے بحیرہ احمر میں ایک F-18
مئی
داعش طالبان حکومت کے لیے چیلنج
?️ 12 مارچ 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے
مارچ
اگلی جنگ میں اسرائیل کا خاتمہ ہو جائے گا: حزب اللہ
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ تحریک کی مرکزی کونسل کے
اگست
2025 میں 42 فلسطینی صحافی گرفتار، اسرائیلی فوج کی منظم کارروائیاں بے نقاب
?️ 2 جنوری 2026 2025 میں 42 فلسطینی صحافی گرفتار، اسرائیلی فوج کی منظم کارروائیاں
فلسطینیوں کی نسل کشی کن کے اشاروں پر ہو رہی ہے؟ عمران خان کیا کہتے ہیں؟
?️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں: پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے فلسطینیوں کے
اکتوبر