?️
اسلام آباد(سچ خبریں)ملک بھر میں کورونا کی صورتحال کا اگر جائزہ لیا جائے تو اموات اور کیسز میں اضافہ ہی نظر آ رہا ہےاس دوران نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنےبتایا ہے کہ 1 روز میں مزید 114 افراد کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے جبکہ 43 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔
اتوار کو این سی او نے بتایا ہے کہ 24 گھنٹوں میں 5 ہزار 50 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔کرونا کیسز کی مثبت شرح 10.96 فیصد ہے۔پاکستان میں کرونا سےمجموعی اموات کی تعداد 15 ہزار 443 ہو گئی ہے۔سب سے زیادہ پنجاب میں 64 اموات، خیبرپختونخوا میں 32 اموات ہوئیں۔ سندھ 6،اسلام آباد 6،آزاد کشمیرمیں 4 اور بلوچستان میں 2 مریضوں کا کرونا وائرس کے باعث انتقال ہوا۔
این سی او سی کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 66 ٹیسٹ کئےگئے۔ملک میں کرونا کےفعال کیسزکی تعداد 73 ہزار 875 ہے۔کرونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 31 ہزار 700 ہے جب کہ مجموعی کیسز کی تعداد 7 لاکھ 21 ہزار18 ہوگئی ہے۔پاکستان کے 630 اسپتالوں میں 4 ہزار 920 مریض کرونا وائرس کے باعث زیر علاج ہیں۔ ملتان میں 81 فیصد، لاہور 79، گجرانوالہ 88 اور اسلام آباد میں 57 فیصد وینٹیلیٹرز بھرچکے ہیں۔
دوسری جانب کورونا کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر پنجاب حکومت نے رمضان المبارک 1442 ہجری کے لیے نئے ایس او پیز جاری کردیے۔ رپورٹ کے مطابق سیکریٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہلیتھ کیئر نے رمضان المبارک میں مختلف پابندیاں عائد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔نوٹٰ فکیشن میں کہا گیا ہے کہ 60 سال سے کم عمر نمازیوں کو ایس او پیز کے ساتھ مساجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ کم عمر بچوں کے مسجد جانے پر پابندی ہوگی۔
مشہور خبریں۔
عرب ممالک شام کو عرب لیگ میں واپس لانے کے خواہاں
?️ 20 ستمبر 2022سچ خبریں: عرب لیگ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل حسام ذکی نے
ستمبر
جنگ بندی کے بغیر اسرائیلی قیدی غزہ سے زندہ واپس نہیں آئیں گے: حمدان
?️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس کے سینیئر رہنما اسامہ حمدان نے صہیونی
ستمبر
ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز میں تیزی سے اضافہ
?️ 20 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مثبت کیسز
جنوری
واٹس ایپ اسٹیٹس پر ری ایکشن بٹن کی آزمائش
?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ کی جانب سے اسٹیٹس یعنی
ستمبر
عرب قوم کے چیلنجوں سے نمٹنے میں متحدہ عرب امارات کا کردار
?️ 28 جون 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کونسل
جون
اسرائیل میں انتہا پسند یہودیوں کی جبری بھرتی
?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 کے انفارمیشن بیس
جنوری
فلسطین کے حامیوں نے برطانوی دفتر خارجہ کا داخلی راستہ بند کیا
?️ 25 جولائی 2024سچ خبریں: انگلستان میں فلسطین کے حامیوں نے صیہونی حکومت کو ہتھیار
جولائی
حماس کے ساتھ امریکہ کے براہ راست مذاکرات میں تین بڑی کامیابیاں
?️ 13 مئی 2025سچ خبریں: الجزیرہ نیٹ ورک کی ایک رپورٹ میں حماس اور امریکہ
مئی