?️
اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر رمضان المبارک میں مذہبی امور کے لئے لائحہ عمل کی تیاری شروع کر دی ہے ،حکومت نے مساجد کیلئے ایس او پیز طے کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نماز تروایح سمیت دیگر مذہبی امور پر لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق صدرعارف علوی مملکت کی زیرصدارت ویڈیو کانفرنس ہوئی ، گورنرز، وفاقی وزیر مذہبی امور اور علما نے کانفرنس میں شرکت کی۔کانفرنس میں گلگت بلتستان کےگورنر اور آزادکشمیرسے بھی حکومت ذمہ داران شریک ہوئے، مشیرصحت ڈاکٹرفیصل سلطان نے شرکا کو کورونا صورتحال پر بریفنگ دی۔
کانفرنس میں کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر مساجد کیلئے ایس او پیز طے کرنے کا فیصلہ کیا اور نمازتروایح سمیت دیگرمذہبی امور پر لائحہ عمل کی تیاری شروع کردی تاہم کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔
کنفرنس میں صدرمملکت عارف علوی نے کہا کہ کوروناکیخلاف جنگ میں علماکابھی اہم کردارہے، کورونا سے بچاؤ کیلئے ایس اوپیز پرعمل کرناضروری ہے۔اس موقع پر گورنرپنجاب چوہدی سرور کا کہنا تھا کہ علما کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسینیشن ضرورکروائیں اور حکومتی اداروں سے تعاون کریں۔
چوہدی سرور نے کہا کہ ہم نے22کروڑپاکستانیوں کوکوروناسےبچانا ہے ، حکومت مساجد کو بند نہیں کرنا چاہتی تاہم کورونا سے بچاؤ کیلئے اقدامات ضروری ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مساجداورمدارس پرتمام فیصلےعلماکی مشاورت سے ہی کیے جائیں گے۔
مشہور خبریں۔
تل ابیب نے ہزاروں فلسطینی پناہ گزینوں کو قید کرنے کے لیے جگہ مقرر کردی
?️ 18 اگست 2025سچ خبریں: صیہونی نیٹ ورک "i24 نیوز” کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی
اگست
محمد بن سلمان انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں میں سر فہرست
?️ 27 نومبر 2021سچ خبریں:انسانی حقوق کے مطالعہ کے ایک ادارے نے سعودی ولی عہد
نومبر
یحیی سنوار کی پیشگوئی درست ثابت ہو رہی ہے:سابق اسرائیلی فوجی اہلکار
?️ 3 ستمبر 2025یحیی سنوار کی پیشگوئی درست ثابت ہو رہی ہے:سابق اسرائیلی فوجی اہلکار
ستمبر
ہماری اصل جنگ صہیونی دشمن کے ساتھ
?️ 24 جنوری 2022سچ خبریں: اسلامی مقاومتی تحریک حماس نے بیانات جاری کرکے دوسرے ممالک
جنوری
آنر نے سب سے فاسٹ چارجر کا حامل فون پیش کردیا
?️ 22 دسمبر 2023سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی آنر نے حیران کن
دسمبر
قبلۂ اول پراسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی توہین ہے: وزیراعظم
?️ 9 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت
مئی
صہیونیوں نے غزہ کی تاریخی یادگاروں کے ساتھ کیا کیا ؟
?️ 9 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں آثار قدیمہ، مذہبی یادگاریں اور سیاحتی
جنوری
امریکی یمن سے خوفزدہ؛ وجہ؟
?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: امریکی اہلکار نے المانیتور سے بات چیت میں اس بات
اگست