کورونا میں اپنے ملک کو بند نہیں کیا مجھ پر تنقید ہوئی اور لوگوں نے کہا کہ عمران ملک تباہ کر رہا ہے:وزیر اعظم

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب  کرتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ کورونا میں اپنے ملک کو بند نہیں کیا مجھ پر تنقید ہوئی اور لوگوں نے کہا کہ عمران ملک تباہ کر رہا ہے، میں نے جو اقدام اٹھائے اس سے اپنی قوم، کو بچایا،ساڑھے 3 سال میں ایسی پرفارمنس کسی نے نہیں دی جیسی ہماری حکومت نے دی۔

جلسے سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ اپنی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، آپ کو لالچ دی گئی پیسوں کی آفر کی گئی، ضمیر خریدنے کی کوشش کی گئی لیکن آپ بکے نہیں۔ان کا کہنا تھاکہ مجھے بھی بڑی دیر تک پاکستان کا نظریہ نہیں پتا تھا، 18 سال کی عمر میں باہر گیا، یونیورسٹی باہر پڑھی پھر کرکٹ کھیلتا رہا، جیسے جیسے دین کی سمجھ آنی شروع ہوئی تو ایک چیز میرے ذہن میں آئی،اللہ جو مسلمانوں کو کہتا ہے وہ پاکستان میں مغرب میں نظر آتا ہے، نظریہ پاکستان مجھے پاکستان میں نہیں مغرب میں نظر آیا۔

عمران خان کا کہنا تھاکہ چھوٹا چور نہیں بڑا ڈاکو ملک کو تباہ کرتا ہے، یہ تین چور تیس سال سے ملک کا خون چوس رہے ہیں، ان کے پیسے باہر پڑے ہیں، یہ سارا ڈرامہ ہو رہا ہے کہ عمران مشرف کی طرح گھٹنے ٹیک کر انہیں این آر او دے دے، پہلے دن سے یہ سب کوشش کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ جنرل مشرف نے اس قوم پر ظلم کیا ان کے دباؤ میں آکر اور اپنی حکومت بچانے کیلئے ان چوروں کو این آر او دیا، ہم ان کے لیے ہوئے قرضوں کی قسطیں دینے پر بوجھ اٹھا رہے ہیں، حکومت جاتی ہے جائے، جان جاتی ہے جائے، کبھی ان کو معاف نہیں کروں گا۔

عمران خان کا مزید کہنا تھاکہ کورونا میں اپنے ملک کو بند نہیں کیا مجھ پر تنقید ہوئی اور لوگوں نے کہا کہ عمران ملک تباہ کر رہا ہے، سندھ حکومت نے بھی میری بات نہیں مانی لیکن آج ساری دنیا نے تسلیم کیا جو پاکستان نے قدم اٹھائے اس سے اپنی قوم، معیشت اور غریبوں کو بچایا۔انہوں نے مزید کہا کہ اپوزيشن لوگوں کو خریدنے کیلئے پیسے لگارہی ہے ، دعویٰ کرتاہوں کہ پاکستان کی تاریخ میں ساڑھے تین سال میں کسی حکومت نے ایسی پرفارمنس نہيں دی جو ہم نے دی ہے، ڈیزل کی قیمت دس روپے کم کی ہے، ہماری معیشت کی ترقی پر اپوزيشن دنگ رہ گئی، ہم نے ملکی تاریخ میں سب سے زيادہ ٹیکس اکٹھا کیا، ٹیکسٹائل انڈسٹری ریکارڈ ایکسپورٹ کررہی ہے۔

وزیراعظم پاکستان نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ان کا کہنا تھاکہ مریم بی بی نے جس نے زندگی میں ایک گھنٹہ کام نہيں کیا جبکہ بلاول کو 14 سال میں اردو ہی نہیں بولنی آئی۔انہوں نے کہا کہ ’آصف زرداری ، بلاول کو لیڈر بنانے کیلئے پہلے تھوڑا بڑا ہونے دینا تھا، بلاول مجھے روز دھمکی دیتاہے، نیب نے مجھے بلایا تو یہ کردوں گا؟ تو بلاول تم کیا کروں گے تو میں رو دوں گا‘۔وزیراعظم کے جلسے سے قبل حکومتی اتحادی جماعت جمہوری وطن پارٹی نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی سیکورٹی اداروں نے بیت المقدس کو نذر آتش کرنے سے خبردار کیا 

?️ 9 اپریل 2022سچ خبریں:  مقبوضہ فلسطین میں صیہونیوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آنے

پی اے سی اجلاس: چیف جسٹس اور ججز کی مراعات کی تفصیلات طلب

?️ 16 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پارلیمنٹ کی طاقتور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی)

مولانا فضل الرحمٰن کی سکھر میں میڈیا سے گفتگو

?️ 21 ستمبر 2022سکھر: (سچ خبریں) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے

جاپان؛ مشرقی ایشیا میں امریکی عسکریت پسندی کی ریڑھ کی ہڈی

?️ 18 فروری 2023سچ خبریں: امریکہ کے سابق اسسٹنٹ سیکریٹری دفاع نے واشنگٹن اور ٹوکیو کے

ٹرمپ اور ایلون مسک کے درمیان کشیدگی میں شدت؛ وال اسٹریٹ جرنل کا انکشاف

?️ 6 جون 2025سچ خبریں:امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے خبر دی ہے کہ ایلون

شمالی عراق میں داعش کے آٹھ رہنما ہلاک

?️ 14 جون 2022سچ خبریں:   عراق کے سیکورٹی انفارمیشن سینٹر نے منگل کے روز شمالی

خطے میں اسرائیلی جارحیت کے دور کا خاتمہ؛ وعدہ صادق ۳ کے چند پیغامات

?️ 17 جون 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت جو فوجی اور سیاسی غلط فہمیوں کے ذریعے

طالبان نے افغانستان کے سینکڑوں اضلاع پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کردیا

?️ 24 جون 2021کابل (سچ خبریں) طالبان نے افغانستان کے سینکڑوں اضلاع پر قبضہ کرنے کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے