کورونا سے 66 افراد کا انتقال، 3974 نئے کیسز رپورٹ

کورونا: ملک بھرمیں  مزید 49 مریض انتقال کرگئے

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر جاری ہے ،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی ) کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس سے  66 مریض انتقال کرگئے اور 3974 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، فعال کورونا کیسز میں سے 4885 کی حالت تشویش ناک ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس کی تازہ صورت حال سے متعلق اعدادوشمار جاری کردیے جن کے مطابق ملک میں 24گھنٹے میں کورونا میں مبتلا مزید 66افراد انتقال کرگئے جس کے بعد مجموعی اموات 24ہزار639ہوگئیں، چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے57ہزار460ٹیسٹ کیے گئے۔

این سی او سی نے بتایا کہ 24 گھنٹوں کے دوران 3974 کورونا ٹیسٹ مثبت نکلے، مذکورہ دورانیے میں کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح6.91 فیصد رہی ہے۔اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 9 ہزار 274 ہوگئی۔ جبکہ 9 لاکھ 96 ہزار 426 مریض وبا کو شکست بھی دے چکے ہیں۔

فعال کورونا کیسز میں سے 4885 کی حالت تشویش ناک ہے۔حکومت نے عاشورہ کے موقع پر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ وبا سے بچاؤ کے لیے ہرممکن اقدامات کریں، ماسک کا استعمال یقینی بنائیں، سماجی فاصلہ بھی ضروری ہے۔

دوسری طرف وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہےکورونا کیسز میں کمی یا اضافے کی صورتحال دو ہفتوں میں واضح ہوگی، اسلام آباد میں کیسز کی شرح میں ریکارڈ اضافہ ہوا، خیبرپختونخواہ میں کیسز بڑھ گئے ، جب کہ کراچی میں کیسز کی شرح میں بہتری آئی ہے ، کورونا کی چوتھی لہر پر گہری نظر ہے, بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ میں نمایاں تبدیلی دیکھی گئی ہے۔

مشہور خبریں۔

’سیاسی معاملات پر تبصرہ نہیں کرتے‘ آئی ایم ایف کا عمران خان کے خط پر جواب

?️ 8 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف نے بانی پاکستان تحریک انصاف

یمن پر سعودی اتحاد کا ڈرون حملہ؛ایک ہی گھرانے کے پانچ افراد شہید

?️ 28 فروری 2021سچ خبریں:مغربی یمن میں سعودی اتحاد کے ڈرون حملے میں ایک ہی

پوشیدہ قوت نےعمران خان رخصتی منصوبہ ترتیب دیا

?️ 24 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پوشیدہ قوت نےعمران خان رخصتی منصوبہ ترتیب دیا،ن لیگ کے وہم

آئینی ترمیم کے حوالے سے فضل الرحمٰن کےساتھ اتفاق رائے ہوگیا ہے، بیرسٹر گوہر

?️ 18 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے

اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، اسلام آباد مذاکرات پر تبادلہ خیال

?️ 12 اپریل 2026اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق

الاقصیٰ طوفان آپریشن کے بارے میں فگارو اخبار کا دعویٰ سراسر جھوٹ ہے: حزب اللہ

?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ کے میڈیا ریلیشنز یونٹ نے ایک بیان

امریکہ کی FATF کے ایران کے خلاف غیر تعمیری اقدام کی حمایت 

?️ 22 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی وزارت خزانہ نے مالی ایکشن ٹاسک فورس (FATF) کے

پیپلز پارٹی کے بغیر بھی آگے بڑھیں گے:اپوزیشن

?️ 19 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے