?️
اسلام آباد (سچ خبریں)پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے دوران اس کے کیسز میں مسلسل کمی آ رہی ہے، تاہم کورونا سے مزید 43 مریضوں کا انتقال ہو گیا ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 46 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں اس کے کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 95 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1ہزار 232 کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ مزید 3 ہزار 154 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 96 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 3 ہزار 873 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 64 ہزار 262 زیرِ علاج مریضوں میں سے 1 ہزار 230 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 14 لاکھ 9 ہزار 515 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 95 فیصد ریکارڈ کی گئی
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 41 ہزار744 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 62 لاکھ 16 ہزار 305 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 65 ہزار 319 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 8 ہزار 45 ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 99 ہزار 768 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 471 ہو چکی ہیں۔خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 15 ہزار 337 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 6 ہزار 226 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 33 ہزار 988 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 1 ہزار 7 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 42 ہزار 754 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 784 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں اب تک 35 ہزار 294 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 374 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 413 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 189 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
انڈیا میں آئی فون بنانے والی کمپنی سے ایپل کے تنازع کی تفصیلات
?️ 30 دسمبر 2021نیویارک(سچ خبریں)امریکہ کی آئی فون بنانے والی کمپنی ایپل کاانڈیا میں آئی
دسمبر
یوکرین جنگ میں ہارنے والا
?️ 8 دسمبر 2022سچ خبریں:بین الاقوامی امور کے ایک ماہر نے کہا کہ یوکرین کی
دسمبر
غزہ جنگ میں بی بی سی کا اسکینڈل!
?️ 25 نومبر 2023سچ خبریں:بی بی سی کے نیوز رپورٹروں کے ایک گروپ نے اس
نومبر
اسرائیل کی صورتحال دھماکہ خیز ہو چکی ہے:شاباک کا سرکاری انتباہ
?️ 23 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے مختلف اتحادیوں کے عہدیداروں کے ساتھ گفتگو میں
فروری
امریکی عدالت گاہ کو بم سے اڑانے کی دھمکی
?️ 9 فروری 2023سچ خبریں:امریکی جنوبی ریاست کیرولائنا کی ایک عدالت میں بم رکھے جانے
فروری
یوم قدس کے موقع پر شہید سید حسن نصر اللہ کی تاریخی تقریروں پر ایک نظر
?️ 28 مارچ 2025سچ خبریں: عالمی یوم قدس کے موقع پر، مناسب ہے کہ حالیہ
مارچ
امریکی سفیر ترکی پہنچے
?️ 13 جون 2024سچ خبریں: ترکی میں امریکی سفیر جیفری فلیک نے کہا کہ نیٹو
جون
امریکہ کی عالمی پوزیشن رو بہ زوال
?️ 8 مئی 2024سچ خبریں: نئے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ دنیا بھر میں امریکہ
مئی