?️
اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے دوران کیسز میں مسلسل کمی آ رہی ہے، ملک میں مزید 31 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 46 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں اس کے کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 26 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 360 کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ مزید 1 ہزار 15 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 40 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 1ہزار680 ہو چکی ہے۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 26 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 67 ہزار 672 زیرِ علاج مریضوں میں سے 1 ہزار 302 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 14 لاکھ 3 ہزار 968 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 41 ہزار 597 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 61 لاکھ 36 ہزار 422 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 64 ہزار 522 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 8 ہزار 30 ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 99 ہزار 63 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 454 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 14 ہزار 955 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 6 ہزار 207 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 33 ہزار 839 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 1 ہزار 4 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 42 ہزار 669 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 783 مریض وفات پا چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں اب تک 35 ہزار 274 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 373 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 358 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 189 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارت کے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں:حریت کانفرنس
?️ 16 فروری 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل
فروری
وزیر داخلہ کا ڈی جی آئی ایس آئی سربراہ کی تعیناتی کا معاملہ ایک ہفتے میں حل ہوجانے کا اعلان
?️ 16 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے
اکتوبر
مشرقی یوکرین میں دو امریکی فوجی ہلاک
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے مشرقی یوکرین کے خود مختار علاقوں میں
جولائی
کھیلوں میں صیہونی لابی کا فلسطین کی حمایت پر ملائیشیا کو سنگین انتباہ
?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونیوں نے کھیلوں میں لابنگ کی تاکہ ملائیشیا کو کھیلوں کے
جنوری
پنجاب سے 1336 غیرملکی ڈی پورٹ، 2772 افغان باشندرے ہولڈنگ سینٹرز منتقل
?️ 6 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) غیرقانونی غیر ملکیوں کے خلاف مہم کے دوران پنجاب
اپریل
امدادی کوششوں میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے ‘ڈیجیٹل فلڈ ڈیش بورڈ’ قائم
?️ 12 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)سیلاب زدگان کے لیے امدادی رقوم کی تقسیم میں شفافیت
ستمبر
ملک کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار سست روی کا شکار
?️ 1 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) کراچی، اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک
دسمبر
سعودی عرب لبنانی حکومت سے مطمئن نہیں!
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں: بیروت میں سعودی عرب کے سابق سفیر علی عواد عسیری
جنوری