?️
اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر جاری ہے ۔ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 4934 نئے کیسز سامنے آئے، گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.30 فیصد رہی۔تاہم 102 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 102 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جس کے بعد اموات کی تعداد 24 ہزار 187 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 85 ہزار 294 ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 ہزار 397 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.30 فیصد رہی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 934 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 68 ہزار 195، سندھ میں 4 لاکھ 6 ہزار 109، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 50 ہزار 26، بلوچستان میں 31 ہزار 341، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 43، اسلام آباد میں 92 ہزار 233 جبکہ آزاد کشمیر میں 28 ہزار 347 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 66 لاکھ 75 ہزار 527 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 ہزار 397 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 75 ہزار 474 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 584 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
خیال رہے کہ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 292 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 316، خیبرپختونخوا 4 ہزار 604، اسلام آباد 824، گلگت بلتستان 161، بلوچستان میں 332 اور آزاد کشمیر میں 658 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
دوسری جانب عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 20 کروڑ 55 لاکھ 13 ہزار سے بڑھ گئی جبکہ 43 لاکھ 37 ہزار 615 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 18 کروڑ 44 لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 66 لاکھ 97 ہزار سے زائد ہے۔
یاد رہے کہ کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019ء کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020ء کو ہی کیسز کی تعداد ایک کروڑ تک جا پہنچی تھی ، تب سے اب تک کورونا کے کئی ویرئینٹس آئے جنہوں نے دنیا کے مختلف ممالک میں تباہی مچائی تاہم اب دنیا بھر میں ویکسی نیشن کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکہ کی 2024 ماراتھن دوڑ : فاتح کون ہوگا، بائیڈن یا ٹرمپ؟
?️ 28 مئی 2024سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات میں 6 ماہ سے بھی کم وقت
مئی
پی ٹی آئی کی قیادت ٹکراؤ نہیں، مصالحت چاہتی ہے، محمد علی درانی
?️ 24 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل (پی ایم ایل-ف) کے
ستمبر
Supreme Reveals Full Jean Paul Gaultier Collection, Dropping This Week
?️ 6 ستمبر 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
نسلی امتیاز ملک کے لئے ایک بڑی مشکل
?️ 30 جون 2023سچ خبریں:مون ماؤتھ یونیورسٹی کے ایک سروے سے پتا چلا ہے کہ
جون
ہندوستان کے وزیر خارجہ کا فلسطین کی حمایت پر زور
?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں:ہفتے کے روز، ہندوستانی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے فلسطینی
دسمبر
غزہ میں اب تک کتنے بچے بھوک سے شہید ہو چکے ہیں؟
?️ 5 جون 2024سچ خبریں: غزہ کی انتظامیہ نے صہیونی حکومت کے اس علاقے میں
جون
کل رات پاکستان کے ہر شہر کے در و دیوار امریکہ مردہ باد سے گونج اٹھے
?️ 11 اپریل 2022(سچ خبریں)ملک بھر اور باہر ممالک میں عوام سڑکوں پر، در و
اپریل
اعلیٰ عدلیہ بھی نیب قانون کے دائرہ کار میں آتی ہے، عرفان قادر
?️ 8 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان قادر نے کہا ہے
جون