?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سےاضافہ ہو رہا ہےموجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے خبردار کرے کے ساتھ سخت پابندیوں کا انتباہ بھی دے دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ نئی کورونا لہر بہت خطرناک ہے اور مثبت کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث حکومت عوامی سرگرمیوں پر سخت پابندیاں لگاسکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں اسد عمر کا کہناتھا کہ کووڈ-19 مثبت کیسز میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اسپتالوں میں روزانہ مریضوں کے داخلے ہورہے ہیں جبکہ انتہائی نگہداشت والے افراد بھی تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے خبردار کیا کہ اگر لوگوں کی جانب سے احتیاطی تدابیر(ایس او پیز) پر عملدر آمد بہتر نہیں ہوا تو ہم ان کی سرگرمیوں پر سخت پابندیاں لگانے پر مجبور ہوں گے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپیل کی کہ لوگ بہت زیادہ احتیاط کریں اور اب کی بار کورونا کی نئی لہر پہلے سے زیادہ مہلک ہے اور بہت تیزی سے پھیل رہی ہے۔
دوسری جانب سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا تھا کہ لوگ بہت زیادہ احتیاط کریں، نئی لہر پہلے سے زیادہ مہلک اور بہت تیزی سے پھیل رہی ہے اور اسپتالوں میں روزانہ مریضوں کے داخلے ہورہے ہیں اگر ایسا جاری رہا تو لاک ڈاؤن پھر سے ہوسکتا ہے۔
واضح رہے ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 61 مریض آج زندگی کی بازی ہار گئے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 717 ہوگئی ہے جبکہ 3ہزار 495 نئے کیسز بھی سامنے آگئے ہیں جس کے بعدکیسز کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 15 ہزار 810 ہوگئی۔


مشہور خبریں۔
پیٹرول سستا ہونے کا امکان ہے
?️ 30 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے
نومبر
صیہونی حکام کی زبانی جنگ کا سلسلہ جاری
?️ 13 دسمبر 2022سچ خبریں:قابض حکومت کے عہدیداروں کے درمیان لفظی جنگ اور شدید اختلافات
دسمبر
عمران خان کی معافی قبول، توہین عدالت کا شوکاز نوٹس خارج
?️ 3 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی
اکتوبر
متحدہ عرب امارات دردناک حملوں کے لیے تیار رہے: صنعا
?️ 5 فروری 2022سچ خبریں:یمنی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کی مذاکراتی ٹیم کے ایک رکن نے
فروری
اومیکرون کے بارے میں 10 اہم نکات
?️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں:اومیکرون نامی نئی کورونا کی قسم کو تشویشناک قرار دیا گیا
دسمبر
عراق میں تصادم پیدا کرنے کی خطرناک سازش
?️ 3 جون 2022سچ خبریں:عراق کی عصائب اہل الحق تحریک کے سکریٹری جنرل نے کہا
جون
شام کے معاملے کو حل کرنے کے لیے اردن کی نئی تجویز
?️ 24 مارچ 2023سچ خبریں:اردن کی وزارت خارجہ نے عرب ممالک کی شرکت اور اقوام
مارچ
سعودی بادشاہ نے ایران اور محور مقاومت کے خلاف دعوے دہرائے
?️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں: سعودی حکومت کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے جمعرات
دسمبر