?️
اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مسلسل شہری جان کی بازی ہار رہے ہیں اسی دوران ملک بھر میں مزید78اموات اور 4 ہزار757نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔کورونا کی تیسری لہر کے دوران پاکستان میں مثبت کیسزکی شرح10.8فیصد ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار434 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ67 ہزار957 ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد50ہزار397 ہے اور 6لاکھ3ہزار126 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار365افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار497، خیبر پختونخوا 2 ہزار342، اسلام آباد568، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 207 اور آزاد کشمیر میں 352 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 57 ہزار833، خیبر پختونخوا87ہزار55، سندھ 2 لاکھ 65 ہزار433، پنجاب 2 لاکھ 20 ہزار392، بلوچستان 19 ہزار557، آزاد کشمیر 12 ہزار663 اور گلگت بلتستان میں5ہزار24 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، منڈی بہاؤالدین، ملتان، اوکاڑہ، رحیم یار خان، راولپنڈی، گجرات، شیخوپورہ، سرگودھا، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ متاثر، مظفر آباد، میر پور، کوٹلی، پشاور، سوات، نوشہرہ ، دیر لوئر، مالاکنڈ، صوابی، چارسدہ اور ہری پور ہائی رسک اضلاع میں شامل ہیں۔


مشہور خبریں۔
کیا سویڈن نیٹو کے مستقل اڈے چاہتا ہے؟
?️ 12 مارچ 2024سچ خبریں: حال ہی میں نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) میں شمولیت
مارچ
الیکشن کمیشن کی ہدایت پر پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات آج ہوں گے
?️ 2 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ روز اعلان کیا
دسمبر
حمزہ شہباز کو کورٹ سے راحت ملی
?️ 24 فروری 2021لاہور(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن
فروری
25 فیصد افراد کے لئے مہنگائی بڑھی ہے
?️ 27 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے
اگست
اسرائیلی نیویں، یاسین 105 راکٹ سے تباہ
?️ 23 جولائی 2025سچ خبریں: فلسطینی ذرائع کے مطابق، قسام بریگیڈ کے مجاہدین نے غزہ کے
جولائی
جمعیت علماء اسلام ف کا ملک میں نئے عام انتخابات کا مطالبہ
?️ 22 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام ف نے ملک میں نئے عام انتخابات کا مطالبہ
ستمبر
پاکستانی فوجی قطر روانہ
?️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں:پاکستانی فوج کا ایک گروپ قطر میں ہونے والے 2022 کے
اکتوبر
ہم نے ابھی تک شام میں اپنی افواج کو نشانہ بنائے جانے کا بدلہ نہیں لیا ہے
?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں: معتبر ذرائع نے بتایا کہ ہم نے ابھی تک شام
مارچ