?️
کوئٹہ: (سچ خبریں) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں غیرقانونی طور پر قبضہ کی گئی زمین کو مافیا سے واگزار کرانے کے دوران پولیس اور مسلح افراد کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے۔
ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ چشمہ اچوزئی میں پولیس اور شہریوں میں تصادم ہوا جس میں 5پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کو سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج چار زخمی دم توڑ گئے۔
انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ زمین کو قبضہ مافیا سے واگزار کرانے کے دوران پیش آیا اور اب چشمہ اچوزوزئی میں حالات کنٹرول میں ہیں۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے بھی واقعے میں چار افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔
ڈپٹی کمشنر سعد بن اسد نے ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چشمہ اچوزئی میں عدالتی احکامات پر غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف کارروائی کی گئی جہاں غیرملکی افغان مہاجرین غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تھے۔
انہوں نے بتایا کہ کارروائی کے دوران اسسٹنٹ کمشنر سمیت پوری ٹیم پر مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق 9 زخمی ہو گئے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مسلح افراد نے سرکاری مشینری کو بھی جلانے کی کوشش کی۔


مشہور خبریں۔
گودار بندرگاہ کو شمسی توانائی سے چلایا جائے گا، وزیر بحری امور
?️ 27 اگست 2025گوادر: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چوہدری
اگست
فضا علی کو شوز میں بلاکر ان سے طلاق پر بات کرنا بند کی جائے، سابق شوہر
?️ 14 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) ماڈل، اداکارہ و میزبان فضا علی کے سابق شوہر
نومبر
غزہ میں جنگ بندی سے امریکہ کی ہچکچاہٹ پر روس کی تنقید
?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے پہلے نائب مستقل نمائندے دمتری پولیانسکی
مارچ
آسٹریلیا کے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے خوف سے صیہونی پریشان
?️ 20 اکتوبر 2022سچ خبریں:آسٹریلیا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی حکومت کا
اکتوبر
ارجنٹائن سے لے کر قطر فلسطین کی گونج
?️ 21 نومبر 2022سچ خبریں:فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی اور صیہونی غاصب حکومت کے
نومبر
تین افراد اور پانچ صہیونی اداروں کے خلاف امریکی پابندیاں
?️ 12 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ نے مغربی کنارے میں شہریوں کے خلاف
جولائی
مسلح ڈرونز بھی اسرائیل کو نہین بچا سکتے: حماس
?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس کے سرکاری ترجمان عبداللطیف القانوع نے
ستمبر
شان شاہد کی نام لیے بغیر ’منی بیک گارنٹی‘ پر تنقید
?️ 4 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) لیجنڈری اداکار، پروڈیوسر اور فلم ساز شان شاہد کو
مئی