کوئٹہ دھماکہ؛ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک، 2 ایف سی جوان زخمی

?️

کوئٹہ: (سچ خبریں) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں خود کش دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سکیورٹی فورسز ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان نے گاڑی سے خودکش حملہ کیا جس میں خودکش حملہ آور کے علاوہ 5 دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے، حملہ آور ایف سی کی وردی میں ملبوس تھے جو سب مارے گئے، حملے میں 2 ایف سی جوان زخمی ہیں، بھارت کے ایجنڈے پر کام کرنے والے شرپسند عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بناتے رہیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایف سی وردی میں ملبوس دہشتگردوں کے خودکش دھماکے میں 6 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے، یہ واقعہ کوئٹہ کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں فرنٹیئر کور یعنی ایف سی ہیڈ کوارٹرز کے قریب پیش آیا جہاں ایک زور دار دھماکہ ہوا، دھماکے میں زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، صوبائی وزیر صحت بخت کاکڑ نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 6 ہوگئی ہے اور زخمیوں کی تعداد 10 ہے، سول ہسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور ڈاکٹروں کو فوری طور پر ڈیوٹی پر بلالیا۔

معلوم ہوا ہے کہ دھماکے کی آواز کئی کلومیٹر دور تک سنائی دی گئی اور جائے وقوعہ پر دھوئیں کے بادل چھا گئے، دھماکے کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں، دھماکے سے اطراف کی کئی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، ایک موٹر سائیکل، رکشہ اور قریبی کھڑی گاڑیاں بری طرح متاثر ہوئیں، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی، بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا تاکہ دھماکے کی نوعیت اور اس میں استعمال ہونے والے بارودی مواد کا تعین کیا جا سکے۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب یوکرین کانفرانس میں کیوں شرکت نہیں کرے گا؟

?️ 4 جون 2024سچ خبریں: ایک جرمن میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب

صیہونی حکومت نے Defense Arrow ہتھیاروں کا تجربہ مکمل کیا

?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:  اسرائیلی وزارت جنگ نے اعلان کیا کہ Defense Arrow ہتھیاروں

حزب اللہ کے میزائل کہاں تک پہنچ سکتے ہیں؟ سید حسن نصراللہ کی زبانی

?️ 17 فروری 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے اپنے خطاب میں کہا

ٹرمپ کے منصوبے کی حمایت پر اسد عمر نے وزیراعظم سے 7 سوالات پوچھ لیے

?️ 30 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کی

غزہ کے شفا اسپتال میں اسرائیلی فوج کا مظاہرہ

?️ 19 نومبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی فوج کی طرف سے 15 نومبر کو جاری کی گئی

ڈاکٹر عارف علوی کا مشیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ کو ٹیلی فون

?️ 1 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) صدر عارف علوی نے آل پارٹیز کشمیر کانفرنس سے متعلق پیغام دیا ہے۔صدرِ

وزیر خارجہ کی سعودی سفیر سے ملاقات،تعلقات مزید مستحکم بنانے پر زور

?️ 29 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے سعودی سفیر کی ملاقات

زیلنسکی کا یوکرین کے لیے امریکی امداد پر اعتراض

?️ 3 فروری 2025سچ خبریں: جو بائیڈن کے دورِ صدارت میں، امریکہ جنگ میں یوکرین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے