کوئٹہ: حسان نیازی ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر پنجاب پولیس کے حوالے

?️

کوئٹہ: (سچ خبریں) کوئٹہ کی مقامی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے اور فوکل پرسن حسان نیازی کو ایک روزہ راہدرای ریمانڈ پر پنجاب پولیس کے حوالے کردیا جس کے بعد پنجاب پولیس انہیں کوئٹہ سے حراست میں لے کر لاہور روانہ ہوگئی۔

کوئٹہ اور اسلام آباد کی عدالتوں نے گزشتہ روز عمران خان کے بھانجے اور فوکل پرسن حسان نیازی کی درخواست ضمانت منظور کرلی تھی تاہم اس کے باوجود انہیں رہا نہیں کیا گیا، محکمہ داخلہ پنجاب نے حکومت بلوچستان سے حسان نیازی کی حوالگی کی درخواست کے لیے مراسلہ لکھا تھا۔

آئی جی پولیس، آئی جی جیل خانہ جات اور سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ کو لکھے گئے مراسلہ میں محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا تھا کہ حسان نیازی لاہور پولیس کو مقدمہ نمبر 388/23 ریس کورس تھانہ کو مطلوب ہے، کوئٹہ میں درج مقدمہ میں ضمانت ہوتے ہی حسان نیازی کو لاہور پولیس کے تفتیشی افسر انسپکٹر سید عدنان بخاری کے حوالے کیا جائے۔

اس مراسلے کے بعد آج لاہور تھانہ مزنگ کی پولیس حسان نیازی کو تحویل میں لینے کوئٹہ پہنچی، بعد ازاں اُن کو جو ڈیشل مجسٹریٹ 7 کی عدالت میں پیش کردیا گیا، کمرہ عدالت میں حسان نیازی کے ہمراہ پی ٹی آئی کے وکلا سمیت کارکنان بھی موجود تھے۔

دوران سماعت پنجاب پولیس کی جانب سے حسان نیازی کے 2 روزہ راہداری ریمانڈ کی استدعا کی گئی تاہم عدالت نے ایک روزہ ریمانڈ منظور کیا۔

بعد ازاں پنجاب پولیس حسان نیازی کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ حاصل کرکے انہیں ساتھ لے کر لاہور روانہ ہوگئی۔

محکمہ داخلہ بلوچستان نے آئی جی پولیس کو حسان نیازی کی باحفاظت لاہور منتقلی کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ’حسان نیازی کے کوئٹہ سے منتقلی کے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے ہیں‘۔

اس موقع پر حسان نیازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’گزشتہ روز ضمانت کے بعد دوبارہ گرفتاری سمجھ سے بالاتر ہے، میرے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں نہیں زیور ہیں، لاہور میرا گھر ہے، پنجاب پولیس لے جارہی ہے، دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’لاہور کا جلسہ کامیاب رہا، عمران خان اب بھی پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں‘۔

حسان نیازی کے وکیل ایڈووکیٹ سید اقبال شاہ نے کہا کہ ’حسان کو لگی ہتھکڑیاں بلوچستان اور پنجاب پولیس نے پکڑ رکھی تھیں، ہم پولیس کے رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، یہ غیر قانونی، غیر آئینی اور غیر انسانی فعل ہے‘

انہوں نے کہا کہ ’ہم اپنی عدالت کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ایک روزہ راہداری ریمانڈ دیا، پنجاب پولیس نے 2 روزہ راہداری ریمانڈ کی استدعا کی تھی، ابھی پنجاب پولیس حسان کو پھر بذریعہ روڈ لے گئی ہے‘۔

مشہور خبریں۔

کیا عرب ممالک ایران کے خلاف دوبارہ تل ابیب کی مدد کریں گے؟

?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: امریکی اشاعت پولیٹیکو نے اعتراف کیا ہے کہ صیہونی حکومت

حسین الشیخ فلسطینیوں میں کیوں منفور ہے؟

?️ 1 مئی 2025سچ خبریں: محمود عباس، فلسطینی خود مختار اتھارٹی کے سربراہ، نے حسین

بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں قتل و غارت، حریت کانفرنس نے اہم بیان جاری کردیا

?️ 25 جولائی 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں قتل و

بحیرۂ احمر میں ایک اور برطانوی کشتی شکار

?️ 17 فروری 2024سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے بحیرہ احمر میں ایک

یوکرین کو 275 ملین ڈالر کی نئی امریکی فوجی امداد

?️ 29 اکتوبر 2022سچ خبریں:میڈیا ذرائع نے بتایا کہ یوکرین کے لیے مغربی حمایت کے

لیبیا پر ہمارا حملہ غلط تھا: فرانسوی صدر میکرون

?️ 11 اکتوبر 2021سچ خبریں: فرانسیسی صدر نے افریقہ کے حوالے سے ملک کی ماضی

طالبان کو بین الاقوامی قوانین اور روایات کا احترام یقینی بنانا ہوگا

?️ 2 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سکائی نیوز کو خصوصی

یمن جنگ کو نظر انداز کرنے سے لے کر تباہیوں کو کم کر کے دکھانے تک سلامتی کونسل کا رول

?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:  یمن کی المسیرہ نیوز ویب سائٹ نے یمن کے معاملے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے