?️
کوئٹہ: (سچ خبریں) کوئٹہ کی مقامی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے اور فوکل پرسن حسان نیازی کو ایک روزہ راہدرای ریمانڈ پر پنجاب پولیس کے حوالے کردیا جس کے بعد پنجاب پولیس انہیں کوئٹہ سے حراست میں لے کر لاہور روانہ ہوگئی۔
کوئٹہ اور اسلام آباد کی عدالتوں نے گزشتہ روز عمران خان کے بھانجے اور فوکل پرسن حسان نیازی کی درخواست ضمانت منظور کرلی تھی تاہم اس کے باوجود انہیں رہا نہیں کیا گیا، محکمہ داخلہ پنجاب نے حکومت بلوچستان سے حسان نیازی کی حوالگی کی درخواست کے لیے مراسلہ لکھا تھا۔
آئی جی پولیس، آئی جی جیل خانہ جات اور سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ کو لکھے گئے مراسلہ میں محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا تھا کہ حسان نیازی لاہور پولیس کو مقدمہ نمبر 388/23 ریس کورس تھانہ کو مطلوب ہے، کوئٹہ میں درج مقدمہ میں ضمانت ہوتے ہی حسان نیازی کو لاہور پولیس کے تفتیشی افسر انسپکٹر سید عدنان بخاری کے حوالے کیا جائے۔
اس مراسلے کے بعد آج لاہور تھانہ مزنگ کی پولیس حسان نیازی کو تحویل میں لینے کوئٹہ پہنچی، بعد ازاں اُن کو جو ڈیشل مجسٹریٹ 7 کی عدالت میں پیش کردیا گیا، کمرہ عدالت میں حسان نیازی کے ہمراہ پی ٹی آئی کے وکلا سمیت کارکنان بھی موجود تھے۔
دوران سماعت پنجاب پولیس کی جانب سے حسان نیازی کے 2 روزہ راہداری ریمانڈ کی استدعا کی گئی تاہم عدالت نے ایک روزہ ریمانڈ منظور کیا۔
بعد ازاں پنجاب پولیس حسان نیازی کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ حاصل کرکے انہیں ساتھ لے کر لاہور روانہ ہوگئی۔
محکمہ داخلہ بلوچستان نے آئی جی پولیس کو حسان نیازی کی باحفاظت لاہور منتقلی کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ’حسان نیازی کے کوئٹہ سے منتقلی کے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے ہیں‘۔
اس موقع پر حسان نیازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’گزشتہ روز ضمانت کے بعد دوبارہ گرفتاری سمجھ سے بالاتر ہے، میرے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں نہیں زیور ہیں، لاہور میرا گھر ہے، پنجاب پولیس لے جارہی ہے، دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’لاہور کا جلسہ کامیاب رہا، عمران خان اب بھی پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں‘۔
حسان نیازی کے وکیل ایڈووکیٹ سید اقبال شاہ نے کہا کہ ’حسان کو لگی ہتھکڑیاں بلوچستان اور پنجاب پولیس نے پکڑ رکھی تھیں، ہم پولیس کے رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، یہ غیر قانونی، غیر آئینی اور غیر انسانی فعل ہے‘
انہوں نے کہا کہ ’ہم اپنی عدالت کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ایک روزہ راہداری ریمانڈ دیا، پنجاب پولیس نے 2 روزہ راہداری ریمانڈ کی استدعا کی تھی، ابھی پنجاب پولیس حسان کو پھر بذریعہ روڈ لے گئی ہے‘۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم نے مون سون 2026 سٹریٹجک پلان کی منظوری دے دی
?️ 20 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کے
نومبر
فوری الیکشن کرانے یا ایک سال بعد حکمت عملی اتحادی جماعتیں مشترکہ طور پر طے کریں گی:خواجہ آصف
?️ 14 مئی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ
مئی
ترجمان پاک فوج کی باتیں ریاست اور عوام کے تعلق کے لیے درست نہیں، رؤف حسن
?️ 8 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رؤف حسن نے
مئی
صنعاء میں یمنی عوام کا تاریخی مارچ؛غزہ سے یکجہتی، امریکہ و اسرائیل کے خلاف نعرے
?️ 8 جولائی 2025 سچ خبریں:یمن کے دارالحکومت صنعاء میں ہزاروں افراد نے غزہ سے
جولائی
صیہونی حکومت کے جرائم کی قیمت بھاری اور تکلیف دہ ہو گی
?️ 20 اکتوبر 2023سچ خبریں:حماس کی عسکری شاخ قسام بٹالینز کے ترجمان ابو عبیدہ نے
اکتوبر
کرمان دہشت گردانہ واقعہ کی عرب میڈیا میں کوریج
?️ 4 جنوری 2024سچ خبریں: عرب دنیا کے اہم میڈیا نے ایران کے شہر کرمان
جنوری
واٹس ایپ کی فلسطینیوں کے ساتھ دشمنی
?️ 25 مئی 2021سچ خبریں:واٹس ایپ نے درجنوں فلسطینی صحافیوں کی نامعلوم وجوہات کی بناء
مئی
سعودی عرب میں دو بحرینی نوجوانوں کی پھانسی پر ردعمل
?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:بحرینی عوام اور حکومت مخالف قوتوں نیز انسانی حقوق کی تنظیموں
مئی