?️
جہلم: (سچ خبریں) وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کل رات ایک منصوبے کے تحت عمرفاروق کو ٹی وی پر بٹھا کر ناٹک رچایا گیا، یہ عمران خان کو لوگوں کو نظر میں گرانے کی کوشش کررہے ہیں، کیا عوام ان کی فرمائشی کہانیوں کو قبول کریں گے؟
شاہ محمود قریشی نے جہلم میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آج پاکستان کے دلوں پر راج کررہا ہے، اس کو لوگوں کو نظر میں گرانے کی کوشش کررہے ہیں، بتاؤ ان کے منصوبوں کو کامیاب ہونے دیں گے کل رات ایک فلم چلائی گئی اور ناٹک رچایا گیا، ایک عمر فاروق جن کی تاریخ بھی آپ کے سامنے ہے، ان کو ٹی وی پر لاکر ایک کہانی گھڑی گئی، کیا عوام ان فرمائشی کہانیوں کو قبول کریں گے؟ لوگ آپ کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے لوگوں میں شعور آچکا ہے۔
میں نے لوگوں کی سیاسی نبض پر ہاتھ رکھ کر دیکھا ہے کہ سیاسی بخار کتنا ہے؟ مجھے لگتا ہے کہ قوم کے تیور بدل چکے ہیں، پاکستان کی عوام نے فیصلہ کرلیا ہے، جی ٹی روڈ نے ایک نئی سیاسی تاریخ رقم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔دوسری جانب تحریک انصاف نے عمر فاروق کیخلاف دبئی میں قانونی کا کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے،تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ رات کو ایک پروگرام میں عمر فاروق کو لایا گیا اور جھوٹ بولا گیا۔
حکومت فوری الیکشن کیلئے آمادگی ظاہر کرے تو مذاکرات کیلئے تیار ہیں،آرمی چیف کی تقرری ہمارا ایشو نہیں،آرمی چیف لگنے سے مسئلہ نہیں بلکہ لگانے والوں سے ہے۔آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ جہاں سے ہو رہا ہے،وہ پاکستان سے مفرور ہے۔ فواد چوہدری نے دیگر پی ٹی آئی رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا عمران خان سے پہلے پاکستان میں کرپشن کوئی مسئلہ نہیں تھا۔
کرپشن کا معاملہ عمران خان نے آکر اٹھایا،رات کو ایک پروگرام کو عمر فاروق کو لایا گیا اور جھوٹ بولا گیا،سوالات ہونے چاہئیں لیکن جھوٹ نہیں۔ بتانا چاہتا ہوں کہ عمر فاروق ظہور نامی بندے کو گھڑی نہیں بیچی گئی،احسن گجر نے واضح کیا کہ فرح خان عمر فاروق سے کبھی نہیں ملی،عمر فاروق ظہور پر خود کیس بنا ہوا ہے، بعد میں وہ پاکستان آیا۔عمر فاروق کیخلاف دبئی میں قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے،نواز شریف اور آصف زرداری کے ایک،ایک 24،20 ارب کا ہے۔
عمران خان پر الزام لگا کہ انہوں نے قانون کے مطابق گھڑی بیچی تھی،عمران خان اور اسکی جماعت ہی کرپشن کیخلاف بیانیے پر کھڑے ہوتے ہیں۔ رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا ضروری ہے کہ عمران خان یا پی ٹی آئی پر کوئی الزام لگے،ہمارے پاس جواب ہونا چاہیے،جتنا ہم دوسروں کو جوابدہ سمجھتے ہیں اتنا ہم خود کو جوابدہ سمجھتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
ضمنی انتخابات میں ووٹرزٹرن آؤٹ کی رپورٹ جاری
?️ 26 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں ووٹرز ٹرن
نومبر
کسی بھی صورت میں ہتھیار نہین ڈالیں گے:جہاد اسلامی
?️ 7 فروری 2026کسی بھی صورت میں ہتھیار نہین ڈالیں گے:جہاد اسلامی فلسطینی مزاحمتی تنظیم
فروری
یمن نے یافا کو ہائپر سونک میزائل سے نشانہ بنایا
?️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: یمنی فوج کا ہائپرسونک میزائل مقبوضہ علاقوں میں اپنے ہدف
ستمبر
روسی ماہرین: خلیج فارس ناقابلِ تحریف ہے، سیاست دان تاریخ پڑھیں، نام گھڑنے کی کوئی حیثیت نہیں
?️ 30 اپریل 2026سچ خبریں: روس کے تین مورخین اور ماہرین نے خلیج فارس اور
اپریل
Ngurah Rai International Airport To Close For 24 Hours For Nyepi
?️ 5 ستمبر 2022Strech lining hemline above knee burgundy glossy silk complete hid zip little
ستمبر
صہیونیوں کی غزہ کے شہریوں کو انڈونیشیا منتقل کرنے کی سازش
?️ 27 مارچ 2025 سچ خبریں:صہیونی حکومت ایک نئے منصوبے پر کام کر رہی ہے
مارچ
نیتن یاہو نے غزہ جنگ کا نام کیوں تبدیل کیا؟
?️ 20 اکتوبر 2025سچ خبریں: صیہونی اخبار ہارٹز نے ایک مضمون میں لکھا کہ آتش
اکتوبر
وزارت دفاع کا سابق فوجیوں کی دو تنظیموں سے لاتعلقی کا اعلان
?️ 3 ستمبر 2022 اسلام آباد (سچ خبریں)وزارت دفاع نے سابق فوجیوں کی کچھ تنظیموں
ستمبر