?️
پشاور: (سچ خبریں) مشیراطلاعات خیبر پختونخواہ بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ کسی نئے آپریشن سے پہلے قومی اتحاد کی طاقت سے مسلح ہونا اولین شرط ہے، حکمرانوں کے شدت جذبات اور الفاظ کی تکرار دہشت گردی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔
اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف قوم کے اتحاد اور احساسات کی حقیقی ترجمان ہے، پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دینے والے قوم کے بہادروں کے ساتھ کھڑی ہے لیکن پی ٹی آئی کو جیل میں قید کر کے حکومت نے قومی اتفاق رائے کو خود ناکام بنایا جب کہ گزشتہ پانچ آپریشنز کی طرح کسی نئے آپریشن سے پہلے قومی اتحاد کی طاقت سے مسلح ہونا اولین شرط ہے۔
قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں نواز شریف کی عدم شرکت پر مشیراطلاعات خیبر پختونخواہ نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس بلانے والے بتائیں کہ نواز شریف نے اجلاس کا بائیکاٹ کیوں کیا؟ کیا نوازشریف کی غیر موجودگی دہشت گردوں کی حمایت ہے؟ کیا نوازشریف کے پلیٹ لٹس پھر گر گئے ہیں کہ اجلاس میں نہیں آئے؟۔
بتایا جارہا ہے کہ منگل کے روز پارلیمنٹ میں ہونے والے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں کئی اہم رہنماوں کی جانب سے شرکت نہیں کی گئی، وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت پارلیمنٹ میں ہونے والے اجلاس میں قائد مسلم لیگ ن نواز شریف اور اختر مینگل، محمود خان اچکزئی اور پی ٹی آئی رہنما بھی اجلاس میں شریک نہ ہوئے، وزیر داخلہ محسن نقوی ان دنوں بیرون ملک ہیں اسی لیے وہ اجلاس میں شریک نہ ہوئے جب کہ نواز شریف کی اجلاس میں عدم شرکت کی وجہ سامنے نہ آ سکی۔
مشہور خبریں۔
وزیراعظم جمعرات کو فرانس کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے
?️ 20 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی
جون
کراچی: سال نو پر ہوائی فائرنگ، بچہ جاں بحق، متعدد افراد زخمی
?️ 1 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں)نیا سال شروع ہوتے ہی جہاں لوگوں کے درمیان خوشی
جنوری
بلاول بھٹو کی میثاق مفاہمت کی حمایت، عدالتی و انتخابی اصلاحات کا مطالبہ
?️ 4 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے میثاق مفاہمت
مارچ
برائنسک کے علاقے میں یوکرین کے جنگجو نے روس پر گولہ باری کی
?️ 30 اپریل 2022سچ خبریں: روس کے برائنسک علاقے کے گورنر الیگزینڈر بوگوماز نے آج
اپریل
وحشیانہ حملے میں 5 فلسطینی جنگجو شہید
?️ 28 ستمبر 2022سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ جنین کیمپ
ستمبر
شیخ زکزاکی پر ظلم انسانیت پر ظلم ہے:عیسائی پادری
?️ 14 فروری 2021سچ خبریں:نائیجیریا کے ایک اہم پادری جان جوزف نے نائجیریا کے تمام
فروری
عرب ممالک کی جانب سے مغربی درخواستیں مسترد
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں: روس کی سرحدوں کے قریب نیٹو کی توسیع پسندی کے
ستمبر
الشفاء کمپلیکس میں قابضین کے وحشیانہ جرائم
?️ 26 مارچ 2024سچ خبریں:غزہ شہر کے مغرب میں الشفاء میڈیکل کمپلیکس میں غاصب صیہونی
مارچ