?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ کسی شہری کو قانون ہاتھ میں لینے کا حق نہیں ہے، ہم عدالت کے ہر حکم پر عمل کریں گے۔ پولیس پر فائر کھولنے کی روایت ٹھیک بالکل نہیں ہے، قانون سب کے لئے ہے اور اس کی بالادستی کو ماننا ضروری ہے۔
شفقت محمود نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساڑھے 7 سال پہلے سیاسی حریفوں کو دبانے کیلئے نواز شریف نے مقدمہ درج کرایا، آج عدالت نے طلب کیا ہمیں اور ہم حاضر ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ عدالت میں وکیل نے دلائل دیئے ہیں، کچھ ثابت نہیں ہوا، ایسے مقدمے میں عمران خان صاحب بری ہو چکے ہیں۔
صحافی جانب سے گزشتہ روز پیش آئے واقعے سے متعلق سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ مجھے تو کل جو واقعہ ہوا اس کی تفصیلات نہیں پتہ، ایک صاحب کے خلاف ایف آئی آر تھی، ایف آئی اے گرفتاری کیلئے گئی تو انہوں نے پستول نکال لیا۔شفقت محمود نے کہا کہ میں نے گرفتاری کی تصویر دیکھی ہے جس میں ملزم نے پستول پکڑی ہوئی ہے، تصویر میں ملزم پولیس اہلکار کو مار بھی رہا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پولیس پر فائر کھولنے کی روایت ٹھیک نہیں، کسی بھی شہری کو حق نہیں کہ قانون کو ہاتھ میں لے، قانون کی بالادستی کو ماننا چاہیے، ہم سب بھی آج عدالتوں میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو حق حاصل ہے کہ وہ درخواست دے سکتا ہے، درخواست پر تحقیقات اداروں کا کام ہے۔


مشہور خبریں۔
احد رضا میر کی تعلقات کی افواہوں پر وضاحت
?️ 21 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکار احد رضا میر نے اپنے اور اداکارہ
نومبر
پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت، ٹرانزٹ معاہدے طے پاگئے
?️ 29 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور افغانستان کے مابین کابل میں ہونے
مارچ
سندھ حکومت اور ریلوے کا کے سی آر کی بحالی کے طریقہ کار کو حتمی شکل دینے پر اتفاق
?️ 7 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ حکومت اور پاکستان ریلوے نے طویل عرصے سے
ستمبر
الاقصیٰ طوفان؛ صہیونیوں کی ذلت سے لے کر فوج کی شکست تک
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: 7 اکتوبر 2023 کو طوفان الاقصیٰ کے عنوان سے فلسطینی
اکتوبر
زیادہ تر اسرائیلی حکام جنگ بندی کے خواہاں
?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: واشنگٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں تاکید
اگست
عرب ممالک میں پاکستانی محنت کشوں کا ڈراؤنا خواب
?️ 20 فروری 2023سچ خبریں:پاکستانی محنت کشوں کی ان کے مشکل حالات اور عرب ممالک
فروری
تھریڈز پر ٹوئٹ ڈیک جیسا فیچر پیش
?️ 3 جون 2024سچ خبریں: میٹا کی جانب سے مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ تھریڈز پر
جون
حماس کی نظر میں ٹرمپ کی کیا اہمیت ہے؟ صیہونی اخبار
?️ 12 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی اخبار نے لکھا ہے کہ حماس کے لیے ٹرمپ کی
جنوری