?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) غیر قانونی تارکین وطن کی افغانستان واپسی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز طورخم کے راستے 2 ہزار 355 افغان سٹیزن کارڈ کے حامل مہاجرین اور 3 ہزار 42 غیر قانونی تارکین وطن کو واپس بھیجا گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق یکم اپریل سے اب تک 5 ہزار 568 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز مہاجرین کو طورخم کے راستے افغانستان بھجوایا جاچکا ہے، یکم اپریل کے بعد سے اب تک افغانستان واپس بھیجے گئے تارکین وطن کی مجموعی تعداد 25 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
افغانستان بھیجے جانے والے تارکین وطن میں افغان سٹیزن کارڈ، پروف آف ریذیڈنس کے حامل تارکین وطن اور غیر قانونی تارکین وطن شامل ہیں، ستمبر 2023 سے اب تک مجموعی طور پر 4 لاکھ، 88 ہزار 187 غیر قانونی تارکین وطن کو طورخم سرحد سے افغانستان بھیجا گیا ہے۔
یکم اپریل 2025 سے اب تک اسلام آباد سے 160، پنجاب سے 4 ہزار 227، گلگت بلتستان سے ایک افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو براستہ طورخم افغانستان بھجوایا گیا۔
مجموعی طور پر پختونخوا سے 12 ہزار 982، اسلام آباد سے ایک ہزار 573، پنجاب سے 5 ہزار 435 ، آزاد کشمیر سے 38، گلگت بلتستان سے ایک اور سندھ سے 44 غیر قانونی تارکین وطن کو افغانستان بھیجا گیا۔
یاد رہے کہ پاکستانی حکومت کے تمام غیر قانونی غیر ملکیوں کو واپس بھیجنے کے منصوبے کے تحت 31 مارچ افغان شہریت کارڈ رکھنے والوں کے لیے رضاکارانہ طور پر پاکستان چھوڑنے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی، وزارت داخلہ کی جانب سے دوبارہ خبردار کیا گیا تھا کہ اس کے بعد بڑے پیمانے پر ملک بدری شروع کی جائے گی۔
عید الفطر کے پیغام میں، پاکستان کے لیے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کی نمائندہ فلپپا کینڈلر نے اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا، کیونکہ پاکستانی حکام نے آخری تاریخ میں کسی بھی تبدیلی کا امکان مسترد کر دیا تھا۔
فلپپا کینڈلر نے اپنے پیغام بعنوان ’رحم کی پکار: پاکستان میں افغان مہاجرین اور امید کی راہ‘، میں کہا کہ پاکستان میں 15 لاکھ 20 ہزار رجسٹرڈ افغان مہاجرین اور پناہ گزین، تقریباً 8 لاکھ افغان شہریت کے حامل افراد رہ رہے ہیں، اس کے علاوہ بڑی تعداد ایسی ہے جو ملک میں سرکاری شناخت کے بغیر رہ رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
سٹیزن پورٹل نے سائل کے 16 ماہ سے پھنسے کیس کو ایک ماہ میں حل کروا دیا
?️ 15 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سٹیزن پورٹل نے سائل کے
جنوری
شام میں داعشیوں کے بارے میں عراقی حکام کا ظہار خیال
?️ 13 جون 2023سچ خبریں:عراقی قومی سلامتی کے مشیر، قاسم الاعرجی نے زور دیا کہ
جون
وزیراعظم کا نوشہرہ کی صورتحال کا جائزہ
?️ 29 اگست 2022نوشہرہ: (سچ خبریں)دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی سطح
اگست
پنجاب حکومت کا قیمتوں پر قابو پانے کے لیے مجسٹریٹ نظام بحال کرنے کا فیصلہ
?️ 20 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی اور انتظامی سیکرٹریز نے ایگزیکٹو
ستمبر
پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت کی درخواست منظور
?️ 20 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے لانگ مارچ کے دوران
جون
غزہ میں ایندھن کی فراہمی روکنا بیماروں کو قتل کرنا ہے: فلسطینی وزارت صحت
?️ 24 نومبر 2024سچ خبریں:فلسطین کی وزارت صحت کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے اسرائیلی جارحیت
نومبر
عبداللطیف جمال رشید عراق کے نئے صدر
?️ 15 اکتوبر 2022سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ کے اراکین نے اس ملک کے صدر کے انتخاب
اکتوبر
امریکی سفارتکاروں کی تحریر الشام کے رہنماؤں سے ملاقات
?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ان کے اعلیٰ
دسمبر