?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کی پالیسی سے کسی صورت پیچھے نہ ہٹیں گے، جو کوئی کرپشن کے معاملات پر مٹی ڈالنے کی کوشش کرے مجھے بتائیں،گزشتہ حکومتوں میں ہونے والی بے ضابطگیوں سے متعلق تیاری کے ساتھ اجلاس میں جائیں، پبلک اکائونٹس کمیٹی عوام کے ٹیکس کے پیسے کا محافظ فورم ہے، اس میں کرپشن کی نشاندہی کے مؤثر نتائج سامنے نہیں آئے،موجودہ دور حکومت کی کرپشن کو بھی بے نقاب کریں، کرپشن کو اسپورٹ کرنے والے کسی سے رعایت نہ برتی جائے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے پبلک اکائونٹس کمیٹی کے حکومتی ارکان نے ملاقات کی جس میں ریاض فتیانہ اور نور عالم خان نے پی اے سی کی کارکردگی سے متعلق وزیراعظم کو بتایا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں میں ہونے والی بے ضابطگیوں سے متعلق تیاری کے ساتھ اجلاس میں جائیں، پبلک اکائونٹس کمیٹی عوام کے ٹیکس کے پیسے کا محافظ فورم ہے، لیکن اس میں کرپشن کی نشاندہی کے مؤثر نتائج سامنے نہیں آئے۔
کمیٹی ارکان نے کہا کہ پبلک اکائونٹس کمیٹی صرف آڈٹ پیراز کو دیکھتی ہے، ایف آئی اے اور نیب جیسے اداروں کی کمزوری کے باعث کرپشن کیسز منطقی انجام کو نہیں پہنچتے۔وزیراعظم نے کمیٹی ارکان کو پی اے سی اجلاسوں میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن رہنما اپنے دور میں ہونے والی بے ضابطگیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں، آپ لوگوں کا بہت اہم کردار ہے، زیادہ فعال اور حکومتی اقدامات کو زیادہ اجاگر کرنے میں کردار ادا کریں۔
عمران خا نے کہا کہ آپ سب سینئر سیاستدان ہیں آپ سے کرپشن سے متعلق کیسز کو ہائی لائٹ کرنے کی توقع ہے، سابقہ حکومت کی کرپشن کے کیسز کو منظر عام پر لایا جائے، موجودہ دور حکومت کی کرپشن کو بھی بے نقاب کریں، کرپشن کو اسپورٹ کرنے والے کسی سے رعایت نہ برتی جائے، جو کوئی کرپشن کے معاملات پر مٹی ڈالنے کی کوشش کرے مجھے بتائیں، کرپشن کے خاتمے کی پالیسی سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے، کرپشن کرنے والا جو کوئی بھی ہے قانون کی گرفت میں لائیں۔


مشہور خبریں۔
کورونا کا قہر جاری، مزید 146 افراد جان کی بازی ہار گئے
?️ 1 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) دنیا بھر میں کورونا کا قہر جاری ہے
مئی
شمالی کوریا کے800000 افراد امریکہ کے ساتھ جنگ کے لیے تیار
?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:شمالی کوریا کا دعویٰ ہے کہ اس ملک کے تقریباً 800000
مارچ
صیہونیوں نے اپنے ہی قیدیوں کے ساتھ کیا کیا؟
?️ 16 جنوری 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت نے غزہ کی پٹی پر بمباری کے دوران
جنوری
211 روزہ جنگ کے دوران غزہ میں کتنے فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے؟
?️ 5 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے گذشتہ سال
مئی
اسرائیلی معیشت پر دباؤ میں اضافہ
?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں واقع اشدود بندرگاہ کے ملازمین نے آج بغیر
جنوری
امریکہ کے ہاتھوں یمن کا محاصرہ جنگی جرم ہے:یمنی عہدہ دار
?️ 24 نومبر 2021سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ
نومبر
انگلینڈ کے بادشاہ کینسر میں مبتلا
?️ 6 فروری 2024سچ خبریں:بکنگھم پیلس نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ انگلینڈ کے
فروری
کشمیری عوام مودی حکومت کے نام نہاد دعوئوں کی بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں ، محبوبہ مفتی
?️ 26 دسمبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
دسمبر