?️
لاہور( سچ خبریں)چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب عوام کی خدمت کے لئے بنایا گیا ہے ، نیب مسئلہ نہیں ،بلکہ مسائل کا حل ہے، پاکستان اور نیب ساتھ چل رہے ہیں لیکن کرپشن اور نیب ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔
چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب عوام کی خدمت کے لئے بنایا گیا ہے، تنقید برائے تعمیر ہونی چاہیے، ایک صاحب احتساب عدالت میں پیشیاں بھگتے ہیں اور پھر میڈیا پر تقریر کرنے کھڑے ہوجاتے ہیں۔
نیب چیئرمین کا کہنا ہے کہ 3سال میں نیب نے 533ارب روپے ریکور کئے، نیب مسئلہ نہیں، بلکہ مسائل کا حل ہے، انہوں نے شارک مچھلیوں اور مگرمچھوں کو پکڑا ، چھوٹی مچھلیاں جال سے نکل جاتی ہیں، کچھ لوگ 30/35 سال اقتدار میں رہے جبکہ کچھ کو ابھی صرف 30/35 ماہ ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نیب سرمایہ کاری میں رکاوٹ ہوتا تونہ اسٹاک ایکسچینج نفسیاتی حد عبور کرتی اور نہ ترسیلات زر میں اضافہ ہوتا۔
چیئرمین نیب نے کہاکہ عوام کی دعا اور شاباش کے بعد کسی کی دعا اور شاباش کی ضرورت نہیں، نیب جس طرح کام کررہا ہے، اسی طرح کرتا رہے گا، اصلی بزنس مین اور ڈکیت میں فرق کرنا ہوگا، لاکھ مرتبہ نیب قوانین میں ترمیم کریں، مگر اسفند یار ولی کیس ضرور دیکھ لیں ۔
جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ ڈبل شاہ کو سزا نہ ہوتی تو ہر محلے میں ڈبل شاہ پیدا ہوچکے ہوتے، پاپڑ والے کے اکاؤنٹ میں پیسے آئیں گے تو گناہ گار اسے پیسےبھیجنے والا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کئی لوگ ایسےبھی ہیں جنہوں نے موٹر سائیکل سے سیدھا جہاز پر چھلانگ لگا دی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ملک میں عام آدمی کی بربادی کی وجہ کروڑوں اربوں کی منی لانڈرنگ ہے، کیسز غلط ہوتے تو بریت کی درخواستیں مسترد نہ ہوتیں، نیب کسی کو جیل میں نہیں رکھتا، عدالت کے حکم پر جیل میں ہیں تومعصوم تو نہیں ہوں گے ۔
چیئرمین نیب نےاپوزیشن کا انتقامی کارروائی کاالزام مسترد کردیا اور کہا کہ چند کیسز کی مثالیں دی جاتی ہیں کہ حکومت کے مقدمات کا فیصلہ نہیں ہوتا، کچھ لوگ اقتدار میں تیس پینتیس برس رہے، کچھ کو تیس پینتیس مہینے نہیں گزرے ،وقت آنے دیں کوئی نہیں کہہ سکے گاکسی کے ساتھ رعایت ہوئی ہے۔


مشہور خبریں۔
کیا صیہونی تیسرے انتفاضہ کے منتظرہیں؟
?️ 6 اگست 2023سچ خبریں:جنین کے فلسطینی کیمپ میں حالیہ کارروائی مغربی کنارے میں ہونے
اگست
فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی پر ترکی کا ردعمل
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں:ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ فلسطینیوں
فروری
یورپی مشترکہ جنگی طیارے کا منصوبہ بحران کا شکار
?️ 24 جولائی 2025یورپی مشترکہ جنگی طیارے کا منصوبہ بحران کا شکار یورپی ممالک کے
جولائی
نصراللہ ہمارے بارے میں کیا کیا جانتے ہیں؟صیہونی تجزیہ کار
?️ 10 جولائی 2023سچ خبریں: یدیعوت احرونٹ اخبار کے صیہونی فوجی مسائل کے تجزیہ نگار
جولائی
اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، صارفین شدید مشکلات کا شکار
?️ 26 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہر گزرتے دن کے
فروری
گھوڑے اور گدھوں کو ایک ہی جگہ نہیں باندھا جاتا
?️ 4 مئی 2021لاہور(سچ خبریں) پنجاب کے وزیر اعلی کے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان
مئی
پاکستان عنقریب افغان لیڈرشپ کے اہم لوگوں کو اسلام آباد آنے کی دعوت دے رہا ہے
?️ 16 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان عنقریب افغان لیڈرشپ کے اہم لوگوں کو اسلام
جولائی
کیا اب اسرائیل رہنے کی جگہ نہیں رہا،خود اسرائیلی کیا کہتے ہیں؟
?️ 7 اگست 2023سچ خبریں: صہیونیوں کے لیے ہجرت کوئی نیا اور عجیب مسئلہ نہیں
اگست