?️
سندھ(سچ خبریں) سندھ حکومت کی جانب سے اپنے ملازمین کی تنخواہوں کو روکنے کے فیصلے کے صرف ایک ماہ بعد صوبائی حکام نے ویکسین نہ لگوانے والے افراد کے لیے کئی سہولیات پر پابندی عائد کردیں جن میں ہسپتالوں میں علاج معالجے یا منتخب سرجری کے ساتھ ساتھ ملازمت کے لیے انٹرویوز بھی شامل ہیں ایک سرکاری اعلامیے میں محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ لوگوں کو ویکسین کے سرٹیفکیٹ کے بغیر ہسپتالوں کے آؤٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹ (او پی ڈی) جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
سندھ کے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد میمن نے کہا ہے کہ ’جن لوگوں نے ویکسین لگوائی ہیں انہیں منتخب سرجری کی سہولت حاصل کرنے کی اجازت ہوگی‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’سرکاری اور نجی دونوں ہسپتالوں میں صحت کی سروسز کے لیے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی ہے، ملازمتوں کے لیے ٹیسٹ اور انٹرویو کے لیے امیدواروں کو چاہیے کہ وہ کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھائیں‘۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ تمام سرکاری اور نجی ادارے کورونا وائرس کے حفاظتی ویکسین کے سرٹیفکیٹ چیک کرنے کے ذمہ دار ہوں گے۔
واضح رہے کہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے وزارت خزانہ کو ہدایت کی تھی کہ وہ جولائی ان سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روک دیں جنہوں نے کورونا وائرس کے خلاف ویکسین لگانے سے انکار کیا ہے۔
جون کے پہلے ہفتے میں کووڈ 19 پر بنی صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا تھا کہ ’سرکاری ملازمین جو ویکسین نہیں لگوارہے ان کی جولائی سے تنخواہیں روک دی جائیں گی‘۔
انہوں نے چیف سیکریٹری کو ہدایت کی تھی کہ سرکاری ملازمین کو ویکسین لگانے کے لیے جون کا مہینہ دیا جائے اور انہوں نے کووڈ 19 ویکسین کو لازمی قرار دے دیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ ’ہمیں چند سخت اقدامات کرکے اپنے شہریوں کو محفوظ بنانا ہے‘۔
حکومت سندھ نے حالیہ اعلان میں ویکسین نہ لگوانے والے افراد کے شادی ہالز، ریسٹورانٹس اور کھانے پینے کے دیگر ہوٹلوں میں داخلے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔
ڈان کے سوال کے جواب میں محکمہ صحت کے ترجمان عاطف ویگیو نے وضاحت کی کہ یہ پابندیاں جلد ہی نافذ ہوں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ’ڈپٹی کمشنرز کو اختیار ہے کہ وہ موقع پر ہی احکامات جاری کرسکیں جس کے تحت انہوں نے معائنے کا عمل شروع کیا اور کووڈ 19 سرٹیفکیٹ پر ہدایتوں کی خلاف ورزی کرنے والی دکانوں اور ریسٹورانٹس کے خلاف کارروائی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عہدیدار خلاف ورزی پر کسی بھی دکان کو وارننگ دے سکتے ہیں، جرمانہ عائد کر سکتے ہیں یا سیل بھی کرسکتے ہیں‘۔
سوال کیا گیا کہ کیا یہ پابندیاں صوبائی حکومت کی مایوسی کی عکاسی کرتی ہیں کہ صوبے میں زیادہ تر لوگ ویکسین لگوانے سے گریزاں ہیں تو ترجمان نے کہا کہ پابندیاں عام لوگوں کو ویکسین لگوانے کی ضرورت کو سمجھنے میں ترغیب دینے میں مدد دیتی ہیں جبکہ انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ کورونا وائرس ویکسینیشن کی شرح خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بہتر ہے۔
محکمہ صحت کے عہدیداروں کے مطابق فروری سے اب تک صوبے میں 40 لاکھ افراد کورونا وائرس کی ویکسین لگواچکے ہیں۔طبی بنیادوں پر کورونا وائرس کی ویکسین نہ لگوانے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر این سی او سی کی طرف سے کوئی گائیڈ لائنز نہیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ’اگر کوئی شخص بوڑھا ہے اور صحت کی پیچیدگیوں کا سامنا کر رہا ہے تو امکان ہے کہ وہ اپنا زیادہ تر وقت گھر پر گزارتا ہے اور اس وجہ سے دوسروں کے لیے خطرہ نہیں ہوگا‘۔
دوسری جانب سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے کہا ہے کہ صرف حفاظتی ویکسین لگوانے والے افراد کو ہی صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسافروں کے حفاظتی ویکسین کے سرٹیفکیٹ کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔
صوبائی وزیر نے ٹرانسپورٹرز کو ہدایت دی کہ وہ این سی او سی کے گائیڈ لائنز پر عمل کریں اور صرف ان لوگوں کو ٹکٹ جاری کریں جنہوں نے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھائے۔
وزیر نے خبردار کیا کہ ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔مزید پڑھیں: راولپنڈی میں کورونا وائرس کی ‘ڈیلٹا قسم’ کے 15 کیسز سامنے آگئےانہوں نے مزید کہا کہ تمام علاقائی ٹرانسپورٹ سیکرٹریز اور متعلقہ محکموں کو عید کے دوران حکم پر عمل درآمد کی نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے۔


مشہور خبریں۔
مغربی ممالک میں ٹرمپ کی جارحانہ پالیسیوں کے خلاف احتجاج؛ اٹلانٹک کے دونوں کناروں پر مظاہرین کیا کہہ رہے ہیں؟
?️ 9 اپریل 2025سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکہ کے صدر کے عہدے پر فائز ہونے
اپریل
مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کی 4 نشستوں پر کاغذات جمع کرادیئے
?️ 17 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف
مارچ
سری لنکا کے صدر مالیدپ فرار
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:سری لنکا کے صدر گوٹابایہ راجا پاکسے اپنے عہدے سے استعفیٰ
جولائی
اسرائیل اپنی قبر خود کھود رہا ہے: صیہونی تجزیہ کار
?️ 9 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی تجزیہ نگار نے کہا کہ صیہونی حکومت اور اس کے
مارچ
غزہ جنگ بندی کے سلسلہ میں حزب اللہ کا بیان
?️ 21 مئی 2021سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے القدس
مئی
گیم کھیلنے کا شوقین نوجوان مہینوں میں کیسے کروڑ پتی بن گیا؟
?️ 27 مارچ 2021سیئول(سچ خبریں) جنوبی کوریا میں ایک نوجوان گیم کھیلتے کھیلتے مہینوں کے
مارچ
آباکاروں کی دہشتگردی کو روکو؛سابق صیہونی عہدیداروں کا نیتن یاہو کو انتباہ
?️ 19 جون 2026سچ خبریں:اسرائیل کے سابق وزرائے اعظم اور سکیورٹی حکام نے نیتن یاہو
جون
ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سست روی کا مسئلہ حل کردیا گیا، پی ٹی سی ایل کا دعویٰ
?️ 17 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی
جنوری