?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) کرغزستان میں ہنگاموں کی صورتحال پر پاکستانی سفیر حسن ضیغم نے ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔اپنے ویڈیو بیان میں حسن ضیغم کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز مقامی انتہاپسند عناصر نے بین الاقوامی طلبا کے ہاسٹلز اور ان کی نجی رہائش گاہوں پر حملہ کیا۔
پاکستانی سفیر کے مطابق کرغز حکومت نے بتایا ہے کہ ان حملوں میں 14 غیر ملکی طلبا زخمی ہوئے ہیں۔ شاہ زیب نامی ایک پاکستانی طالب علم بھی اسپتال میں زیر علاج ہے۔
سفیرکا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اسپتال میں خود جا کر شاہ زیب سے ملاقات کی ہے، اللہ کا شکر ہے کہ اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستانی شہریوں کو ضروری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کرغز حکومت نے بھی ہمیں یقین دلایا ہے کہ غیرملکی طلبا کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائےگا۔
پاکستانی سفیر کے مطابق کرغز حکام کا کہنا ہے کہ پولیس غیر ملکی شہریوں کی حفاظ کے لیے چوکس ہے، معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور اس حوالے سے کچھ گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں۔
حسن ضیغم کا کہنا تھا کہ کرغز حکومت نے تمام غیر ملکی شہریوں سے اپیل کی ہےکہ وہ ہاسٹلز میں رہیں اور سوشل میڈیا پر موجود غیر مصدقہ مواد کو شیئر نہ کریں۔
پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ ہمارا سفارتخانہ صورتحال کے حوالے سے مکمل فعال ہے، اب تک تقریباً500 سے زیادہ پاکستانیوں کو ایمرجنسی نمبرز پر جواب دے چکے ہیں۔
انہوں نے کرغزستان میں موجود پاکستانیوں کے والدین اور اہلخانہ سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین نہ کریں۔
اس سے قبل بشکیک میں پاکستانی سفیرحسن ضیغم نے کرغزستان کے نائب وزیرخارجہ سے ملاقات کی جس میں انہوں نے پاکستانی طلبا اور ان کےاہلخانہ کےخدشات سے آگاہ کیا۔
کرغز نائب وزیرخارجہ نےکہا کہ حکام نے صورتحال پر قابو پالیا ہے، کرغز پولیس تمام ہاسٹلز کو سکیورٹی فراہم کر رہی ہے، صورتحال کی براہ راست نگرانی کرغز صدر کر رہےہیں، مجرموں کےخلاف قانونی کارروائی کی جائےگی۔


مشہور خبریں۔
ترکی کے تل ابیب کے ساتھ تجارتی تعلقات منقطع کرنے کی وجوہات
?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد سے فلسطینیوں کے خلاف
مئی
متحدہ عرب امارات جنگ کے جاری رہنے کا ذمہ دار
?️ 19 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں سوڈان کے نمائندے ادریس محمد نے کہا کہ
جون
برکس ممالک غلہ کی مارکیٹ میں نئی حکمرانی کی طرف گامزن
?️ 7 اپریل 2025 سچ خبریں:روسی حکومت نے برکس غلہ ایکسچینج کے قیام کے موضوع
اپریل
مقبوضہ علاقوں میں 2000 امریکی فوجیوں کا خصوصی مشن
?️ 14 نومبر 2023سچ خبریں:بعض ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکہ نے مقبوضہ علاقوں
نومبر
اگر میں رہوں گا تو انہیں نقصان پہنچاؤں گا: بائیڈن کا اعتراف
?️ 13 اگست 2024سچ خبریں: 2024 کے صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزدگی
اگست
سعودی عرب کی امریکہ سے 48 جنگی طیارے ایف-35 خریدنے کی درخواست
?️ 5 نومبر 2025سچ خبریں:سعودی عرب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 48 ایف-35 جنگی
نومبر
ملک کے حالات دیکھ کر گیم چینجر پریشان ہیں کہ یہ کیا ہوگیا، شیخ رشید
?️ 23 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ
اگست
بائیڈن کا مقبوضہ فلسطین کا دورہ
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کے مغربی ایشیائی خطے کے دورے
جولائی