کراچی: 8 ٹرینیں منسوخ، اوقات کار میں بھی تبدیلی

کراچی: 8 ٹرینیں منسوخ، اوقات کار میں بھی تبدیلی

?️

کراچی (سچ خبریں) کورونا وائرس کی لہر کے پیش نظر مسافروں کی تعداد میں کمی کی وجہ سے پاکستان کے محکمہ ریلوے کی جانب سے کراچی سے اندرون ملک کے لیے 8 ٹرینوں کی روانگی منسوخ کر دی ہے جبکہ کئی ٹرینوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق منسوخ ٹرینوں کے لیے بکنگ کرانے والے مسافروں کی دوسری ٹرینوں میں ایڈجسٹمنٹ کی گئی ہے جبکہ گزشتہ روز بھی 4 ٹرینیں معطل کی گئی تھیں۔ ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کی لہر کی وجہ سے مسافروں کی کم تعداد ٹرینوں پر سفر کر رہی ہے جس کی وجہ سے ٹرینوں کی روانگی منسوخ کرکے ان کے مسافروں کو دوسری ٹرینوں پر بھجوایا جا رہا ہے۔

ریلوے حکام کی جانب سے جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق آج شام کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی 31 اپ اور 32 ڈاؤن جناح ایکسپریس کو بیک وقت معطل کردیا گیا ہے اور اس کے مسافروں کو قراقرم ایکسپریس میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

15 اپ 16 ڈاؤن کراچی ایکسپریس اور 33 اپ 34 ڈاؤن پاک بزنس ایکسپریس کو بھی بیک وقت معطل کردیا گیا ہے جبکہ کراچی اور اسلام آباد کے درمیان چلنے والی 5 اپ 6 ڈاؤن گرین لائن ایکسپریس کو بھی بیک وقت معطل کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ان ٹرینوں کی معطلی صرف آج ایک دن کے لیے ہے، ان 4 گاڑیوں میں کنفرم ٹکٹ رکھنے والوں کو دوسری ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق آج سر سید ایکسپریس رات 10 بجے کراچی کینٹ سے روانہ ہوگی اور براستہ فیصل آباد لاہور اسلام آباد جائے گی جس میں گرین لائن ایکسپریس کے مسافروں کو ایڈجسٹ کیا گیا ہے۔ قراقرم ایکسپریس آج شام 4 بجے کراچی سے روانہ ہوگی جو کہ جناح ایکسپریس اور بزنس ایکسپریس کے مسافروں کو لے کر جائے گی۔

مشہور خبریں۔

بلوچستان میں ماہ رنگ بلوچ زیر حراست، پولیس

?️ 22 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایک پاکستانی پولیس اہلکار نے خبر رساں ادار

پہلی بار مغرب کے ایک اعلیٰ فوجی اہلکار کا تل ابیب کا دورہ

?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں:    مسلح افواج کے انسپکٹر جنرل اور اس ملک کے

صحافتی تنظمیوں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے متنازع پیکا ایکٹ ترمیمی بل مسترد کردیا

?️ 24 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صحافتی تنظمیوں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی (جے اے

بغداد میں امریکی سفارت خانہ ہے یا فوجی کیمپ: عراقی پارلیمنٹ ممبر

?️ 9 فروری 2021سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ کے ایک نمائندے نے بغداد میں امریکی سفارت خانے

10 سال کے بعد 2025 کا ماہ رمضان اسٹاک ایکسچینج کیلئے بہترین ثابت ہوا ، رپورٹ

?️ 30 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) 2015 کےبعد سے اس ماہ رمضان میں اسٹاک

چین سے اسٹیٹ بینک کو 50 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے، وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار

?️ 18 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ

سابق کپتان وسیم اکرم سمیت دیگر کرکٹرز کی عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل

?️ 7 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے