?️
کراچی (سچ خبریں) شہرِ قائد کے ایم اے جناح روڈ پر گل پلازہ میں گزشتہ شب لگنے والی آگ تاحال بے قابو ہے، فائر فائٹر سمیت 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، آگ پر قابو نہ پایا جاسکا۔
ذرائع کے مطابق 30 سے زیادہ افراد زخمی ہیں جن میں سے 11 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، آگ سے عمارت میں دراڑیں پڑ گئیں، دو حصے منہدم ہوگئے جب کہ پوری عمارت زمین بوس ہونے کا خدشہ ہے، ریسکیو 1122 سندھ کا کہنا ہے کہ آگ پر 77 فیصد تک قابو پا لیا گیا۔ گل پلازہ میں لگنے والی تیسرے درجے کی آگ میں مرنے والوں کی شناخت 40 سالہ کاشف، 55 سالہ فراز، 30 سالہ عامر، 28 سالہ عامر اور ایک نامعلوم شخص شامل ہے، درجنوں زخمیوں میں سے گیارہ افراد کی حالت تشویشناک ہے، شہید فائر فائٹر کی شناخت فرقان علی کے نام سے ہوئی۔
آگ کی وجہ سے عمارت کی حالت مخدوش ہو چکی ہے، ستون کمزور ہوچکے ہیں، عمارت کے کئی حصے گر چکے ہیں جن میں عقبی حصہ بھی شامل ہے، عمارت انتہائی پرانی اور بوسیدہ ہونے کے سبب ساری زمین بوس ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ عمارت میں کپڑے، کراکری، پرفیوم، میک اپ ، الیکٹرانکس، کھلونوں سمیت دیگر دکانیں تھیں، تین منزلہ عمارت میں 12 سو سے زائد دکانیں قائم تھیں، آگ سے گراؤنڈ اور میزنائن فلور مکمل طور پر جل چکے، بالائی دو منزلوں پر بھی آگ لگی ہوئی ہے۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا فائر ٹینڈر بھی مدد کے لیے پہنچ چکا ہے، ریسکیو اور فائر فائٹنگ آپریشن میں پاک بحریہ کی اسنارکلز اور دو فائرٹینڈر بھی شامل ہیں، امدادی کام میں سندھ رینجرز اور کے ایم سی بھی شریک ہیں۔ عمارت میں ہوا کا راستہ نہ ہونے اور کھڑکیاں بند ہونے سے عمارت میں دھویں بھرگیا، شدید دھویں، ہنگامی اخراج کا راستہ نہ ہونے، پانی کی کمی کی وجہ سے آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، رات گئے گل پلازہ کے سامنے لوگوں کی بھیڑ کی وجہ سے بھی گاڑیوں کو پہنچنے میں مشکلات ہوئیں۔
سی او و 1122 سندھ ڈاکٹر عابد جلال نے بتایا ہے کہ ہمیں 10 بجکر 38 منٹ پر پہلی کال موصول ہوئی، ہم نے فوراً ریسکیو کی 2 اور کے ایم سی کی گاڑیاں بھیجیں، تقریباً 22 فائر ٹینڈرز نے آپریشن میں حصہ لیا، کے ایم سی کے 4 اسنارکل نے بھی آپریشن میں حصہ لیا۔
ڈاکٹر عابد جلال نے کہا کہ کمرشل پلازے کی دکانوں میں کیمیکل کا سامان بہت زیادہ تھا، ہمیں آگ پر قابوپانے میں بہت وقت لگ گیا، آگ کی شدت کے باعث پلازے کا پچھلا حصہ بھی منہدم ہوچکا ہے، آگ پر 77 فیصد تک قابو پالیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فائرفائٹنگ کا عمل جاری ہے، ٹائم فریم نہیں دے سکتے، آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل شروع ہوگا، پراسیس مکمل کرنے میں 2سے3روز لگ سکتے ہیں، پلازے کا سٹرکچر انتہائی مخدوش حالت میں ہے، آج صبح ہمارا ایک فائر فائٹر ریسکیو عمل کے دوران شہید ہوا ہے۔


مشہور خبریں۔
خلیج فارس میں ٹرمپ کی آخری چال ناکام رہے گی
?️ 5 مئی 2026سچ خبریں: عالمِ عرب کے تجزیہ کار "عبدالباری عطوان” نے خلیج فارس
مئی
ایران کے ساتھ جنگ میں امریکی معیشت کے کمزور پہلو، تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور عالمی منڈیوں میں ہلچل
?️ 14 مارچ 2026سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں ایران کے ساتھ
مارچ
پاکستان بار کونسل کی سندھ ہائیکورٹ کی ’مداخلتوں‘ پر چیف جسٹس پاکستان سے مدد کی درخواست
?️ 28 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان بار کونسل (پی بی سی) نے چیف
نومبر
سعودی عرب میں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں؛امریکی وزیر خارجہ کا اعتراف
?️ 7 فروری 2021امریکہ کے وزیرخارجہ نے سعودی عرب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی
فروری
لائبرمین کا جنگ بندی پر ردعمل: یہ ایک تلخ اور تکلیف دہ انجام ہے۔
?️ 24 جون 2025سچ خبریں: اسرائیلی ریاست کے سابق وزیر جنگ اور "اسرائیل بیتینو” پارٹی کے
جون
ٹرمپ اپنے دائیں اور بائیں ہاتھ کو نہیں جانتے: بولٹن
?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: اس ملک کے سابق قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن
اگست
صیہونی حکومت کے لیے الاقصی طوفان آپریشن کا معاشی نقصان
?️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں:الجزیرہ نیوز نیٹ ورک کی ویب سائٹ نے اقتصادی ماہرین نے
اکتوبر
امریکی پابندی سے نکلنے کے لیے ترکی کی کوشش
?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: ان دنوں ترکی برکس گروپ میں شامل ہونے کی بھرپور
ستمبر