?️
کراچی(سچ خبریں)محکمہ خزانہ سندھ پنشن کرپشن کیس میں نیب کی تحقیقات کے دوران بڑی پیش رفت ہوئی ہے، رقم بیرون ملک منتقل کرنے کے بارے میں اہم انکشاف ہوا ہے، سابق افسران نذیر بھٹو اور شاہ نواز نے تعیناتی کے دور کا ریکارڈ بھی نیب حکام کو پیش کیا،ا س دوران انہوں نے یہ راز افشاں کیا کہ کس طرح رقم بیرون ملک منتقل کی گئیں۔
ذرائع کے مطابق نیب حراست میں موجود محکمہ خزانہ سندھ پنشن کرپشن کیس کے دو سابق اکاؤنٹس افسران نے اپنے بیانات ریکارڈ کرائے ہیں، بیانات قلمبند کرانے کے دوران کرپشن کیس میں مزید اہم شخصیات کے نام سامنے آئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ خزانہ سندھ پنشن کے سابق افسران نذیر بھٹو اور شاہ نواز نے تعیناتی کے دور کا ریکارڈ بھی نیب حکام کو پیش کیا،ا س دوران انہوں نے یہ راز افشاں کیا کہ کس طرح رقم بیرون ملک منتقل کی گئیں۔
ذرائع کے مطابق سابق اکاؤنٹس افسران نے بتایا کہ پنشن کی رقم پہلے جعلی اکاؤنٹ میں منتقل کی جاتی تھی بعد ازاں اسے دوسرے اکاؤنٹس میں منتقل کردیا جاتا تھا، تیسرے مرحلے میں ان رقوم کو بیرون ملک منتقل کردیا جاتا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنشن کے اربوں روپے2012سے 2017 تک جعلی اکاؤنٹس میں منتقل کئے گئے، سب سے زیادہ رقم دادو کے رہائشیوں کے اکاؤنٹس میں منتقل کی گئی تھی۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ نیب حکام سو سے زائد جعلی اکاؤنٹس میں رقم منتقلی کا پہلےہی سراغ لگا چکے ہیں۔یاد رہے کہ صوبائی محکمہ خزانہ میں جعلی اکاؤنٹ کی ذریعے کئی ارب کی پنشن خورد برد کی گئی تھی۔


مشہور خبریں۔
غزہ کے بہادر ڈاکٹر پر صیہونیوں کا غیر انسانی تشدد
?️ 25 مارچ 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع کمال عدوان اسپتال
مارچ
گزشتہ چند گھنٹوں میں فلسطینی شہیدوں کی تعداد
?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں: ذرائع ابلاغ نے صرف گزشتہ چند گھنٹوں میں غزہ کی
اکتوبر
"فتح شقاقی” کی شہادت کی 30ویں برسی پر اسلامی جہاد: جہاد اور مسلح جدوجہد کا راستہ جاری ہے
?️ 26 اکتوبر 2025سچ خبریں: اس تحریک کے بانی فتح شقاقی کی شہادت کی 30ویں
اکتوبر
ناجائز ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے والوں اور این او سی دینے والوں پر مقدمہ ہونا چاہے۔
?️ 30 اگست 2025لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے
اگست
شام میں چرچ پر دہشتگردانہ حملہ
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:شامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اس ملک کے شہر
جولائی
لبنان میں امریکی سفارتخانے میں فائرنگ
?️ 5 جون 2024سچ خبریں: لبنانی میڈیا نے کچھ دیر پہلے اطلاع دی ہے کہ
جون
رواں سال کے آغاز سے اب تک 13 فلسطینی بچے شہید
?️ 2 جون 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے منگل کو اعلان
جون
یوکرین کے حالات مزید خراب ہوں گے: ٹرمپ
?️ 13 مارچ 2022سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کیرولائنا میں
مارچ