کراچی: ناردرن بائی پاس مقابلے میں ہلاک دہشتگرد کوئٹہ دھماکے کے ماسٹر مائنڈ نکلے

?️

کراچی: (سچ خبریں ) ناردرن بائی پاس کے قریب جنجال گوٹھ میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔

 (سی ٹی ڈی )حکام کے مطابق کراچی میں ناردرن بائی پاس کے قریب جنجال گوٹھ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا،فائرنگ کےتبادلے میں 2 دہشتگردوں ہلاک اور 4 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے،  چاروں زخمی اہلکاروں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا  جن میں سے 2 اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس مقابلے میں مارے جانے والے دہشتگرد مطلوب ترین تھے اور وہ 2021 میں کوئٹہ میں ہوٹل پر ہونے والے دھماکے کے ماسٹر  مائنڈ تھے ۔ذرائع کا بتانا ہےکہ دہشتگردوں سے ملنے والا سی 4 ایکسپلوزو بھاری مقدار میں ہے اور  اس مواد سے 5 خودکش جیکٹس بنائی جاسکتی تھیں۔

ذرائع کے مطابق دہشتگردوں سےگاڑی کےنیچےآئی ای ڈی لگانے والےمقناطیس بھی ملے ہیں جو 5کلو گرام تک کی آئی ای ڈی کا وزن اٹھا سکتے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ حساس ادارے اور سی ٹی ڈی رات ساڑھے تین بجے موقع پر پہنچے، علاقے کا گھیراؤ کرکے مقابلہ صبح تک چلتا رہا، صبح 7 بجے کے قریب مددگار اور پھر تقریباً 8 بجے ایس ایچ او پہنچا۔

کراچی کے علاقے تیسر ٹاؤن میں سی ٹی ڈی ٹیم نے انٹیلیجنس بنیاد پر چھاپا مارا، سی ٹی ڈی کی مبینہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔ سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 مبینہ دہشتگرد جہنم واصل ہو گئے۔ سی ٹی ڈی ترجمان نے کہا ہے ہلاک مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کی مطابق ملزمان کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، زخمی سی ٹی ڈی اہلکاروں میں عابد ،اشعر خان، عرفان اور مولا بخش شامل ہیں۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا ہے کہ رات گئے سی ٹی ڈی کی ٹیم نے ملزمان کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا تھا، تاحال فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، علاقے میں مزید نفری طلب کر لی گئی ہے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ کے مطابق  چھاپے کے دوران ایک خاتون اور ایک بچی کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے ۔ سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹے تک جاری رہا، گھر سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے ، کارروائی کے دوران علاقے کو سیل کرکے سڑکوں کو بند کردیا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

ٹرانسپیرنسی کی رپورٹ پر  فوادچوہدری کی وضاحت

?️ 25 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل

خلیل الرحمان کا ماہرہ خان سے رابطہ، دوریاں مٹ گئیں

?️ 4 جون 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ ماہرہ خان اور ڈراما نگار خلیل الرحمان قمر

اسرائیل امریکہ کی قیادت میں مشرق وسطی فضائی دفاعی اتحاد تشکیل دے رہا ہے: گینٹز

?️ 21 جون 2022سچ خبریں:    اسرائیلی وزیر جنگ بینی نے آج پیر کو کہا

پاکستان میں دہشتگردی کون کروا رہا ہے؟

?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں: پاکستان کی عبوری حکومت کے وزیر اعظم نے تاکید کی

‘کسی کو پسندیدہ بندہ تو کسی کو رشتے دار لانا ہے، سارے اداروں کا بیڑہ غرق کردیا‘

?️ 20 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی

یوکرین کے شہر لیسیچانسک پرروس کا قبضہ

?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:    روس کی نووستی خبر رساں ایجنسی نے ہفتہ کی

سندھ: سکرنڈ میں رینجرز کی کارروائی میں جرائم پیشہ افراد ہلاک، متعدد اہلکار زخمی

?️ 29 ستمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) صوبہ سندھ میں بے نظیر آباد تعلقہ میں واقع

ایران کے خوف کی وجہ سے بولٹن اور اوبرائن کی حفاظت پر 12 ملین ڈالر کی لاگت 

?️ 28 فروری 2024سچ خبریں:امریکی سی بی ایس نیوز K اس ملک کی حکومت ڈونلڈ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے