کراچی میں ڈینگی وائرس جیسے وائرس کا انکشاف

اسلام آباد میں  ڈینگی کیسز میں کمی

?️

کراچی (سچ خبریں)شہر کراچی میں ایسے وائرس کا انکشاف ہوا ہے جس میں ڈینگی کی علامات پائی جاتی ہیں ، اس حوالے سے سربراہ مالیکیولر پیتھالوجی ڈاؤ یونیورسٹی ڈاکٹر سعید خان نے کہا ہے کہ شہر میں ایسے وائرس کے مریض آرہے ہیں جن کو ڈینگی کی علامات ہیں مگر ڈینگی کا ٹیسٹ کرنے پرمریضوں کا ٹیسٹ منفی آرہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایسے مریضوں میں وائٹ بلڈ سیل اور پلیٹ لیٹس بھی کم ہورہے ہیں جب کہ یہ ڈینگی کا کوئی دوسرا ویرینٹ ہوسکتا ہے، اس معاملے پر مزید تحقیق جاری ہے۔ڈاکٹر سعید خان کا کہنا تھا کہ شہری مکمل طور پر جسم کو ڈھانپ کر رکھیں، گلی، گھر، محلے میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔

دوسری جانب چلڈرن اسپتال کراچی کے ڈاکٹر محمد ذوہیب کا کہنا ہے کہ اس قسم کے مریضوں کے لیے پلیٹ لیٹس کے میگا اور رینڈم یونٹس دستیاب نہیں ہیں جب کہ سندھ رینجرز اسپتال کے پیتھالوجسٹ ذیشان حسین نے کہا کہ خوش قسمتی سے اس وائرس سے ابھی تک کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔

معروف ہیماٹالوجسٹ ڈاکٹر ثاقب انصاری کا کہنا ہے کہ اس طرح کے کیسز 2008 سے سامنے  آرہے ہیں، ہر 10 میں سے دو مریضوں میں ڈینگی کلاسیکل فیور کی شکایات ملتی ہیں، اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

مشہور خبریں۔

آئی ایم ایف سے قسط ملنے کی توقع، روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ

?️ 27 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی

بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے حقیقت پسندانہ طرز عمل اپنائے، میر واعظ

?️ 1 جون 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ

برسوں کے کشیدہ تعلقات کے بعد اسد کا متحدہ عرب امارات کا تاریخی دورہ

?️ 19 مارچ 2022سچ خبریں:   اسد نے سب سے پہلے متحدہ عرب امارات کے نائب

عدالت نے علیمہ خان، عظمیٰ خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

?️ 12 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈی

داسو ڈیم منصوبے پر پاکستان اور چین جلد دوبارہ کام شروع کریں گے: دفتر خارجہ

?️ 18 جولائی 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) داسو ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے حوالے

سعودی عرب کی سرحد پر صنعا کی افواج کی نئی فتوحات

?️ 17 مارچ 2022سچ خبریں: یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے صوبہ حجہ میں سعودی

ایمل ولی نے سینیٹ میں اپنی تقریر پر وزیراعظم سے معافی مانگ لی

?️ 8 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ

امریکی کمپنی جنرل الیکٹرک کی لیبیا میں سرگرمیاں معطل

?️ 12 اگست 2026سچ خبریں:لیبیا کے الزاویہ بجلی گھر پر حملے کے بعد امریکی کمپنی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے