کراچی میں غیر متوقع بارش ہوئی، انتظامات مکمل تھے، مرتضیٰ وہاب

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ کے سب سے بڑے شہر میں غیر متوقع بارش ہوئی، انتظامات مکمل تھے، بارش کی رات سے فجر تک ہم سڑکوں پر موجود تھے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پریس کانفرنس کرنا آسان ہے، کام کرنا مشکل ہے، تعصب نکالیں کام کریں اور بس کام کریں۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمٰن، مصطفی کمال کے لیےالگ اور میرے لیے الگ کراچی ہے، عوامی مسائل کے حل کے لیے حافظ نعیم الرحمٰن جائیں گے نہ مصطفیٰ کمال۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی کمی کوتاہی ہوگی، تو اس کو ہم پورا کریں گے، ان لوگوں کا کام تنقید کرنا ہے، یہ تنقید ہی کرتے رہیں گے۔

میئر کراچی نے کہا کہ دفتر میں بیٹھ کر تنقید کرنا آسان، ہم سڑکوں پر موجود ہیں اور کام کرر ہے ہیں، یہ چاہتے ہیں کراچی کے عوام کی مشکلات بڑھیں تاکہ ان کا چورن بک سکے۔

میئر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی کی مشکلات کے حل کے لیے ہم کام کررہے ہیں، بلدیاتی اداروں کے کام کی ہی وجہ سے ہم سڑکوں پر کھڑے ہیں، کراچی کی تمام بڑی شاہراہیں کلیئر ہیں، چند مقامات پر پانی موجود ہے، اسے بھی نکالا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعض علاقوں کی گلیوں میں بھی پانی جمع ہونےکی شکایت ہیں، کے ایم سی حکام کو فوری ہدایت کی ہیں کہ شکایات کو حل کریں۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ مشکلات اور پریشانیاں ہیں لیکن ہم کام کر رہے ہیں، بارش کی رات ایم اے جناح روڈ کا برا حال تھا، اب یہ کلیئر ہے۔

میئرکراچی نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے کہا کہ کشمیری عوام کاحق خودارادیت اقوام متحدہ کی قرارداد میں طے ہے، جب تک بھارتی ظلم و جبر ختم نہیں ہوتا کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل کراچی میں موسلادھار بارش کے بعد کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے تھے جبکہ شہر کے متعدد علاقوں میں کئی گھنٹوں تک بجلی غائب ہوگئی تھی۔

محض چند گھنٹوں کی بارش کے بعد شہر کی اکثر شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی تھیں اور عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا، جبکہ بارش سے متعلقہ واقعات میں 2 افراد ہلاک جبکہ دو خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے بارش کے بعد کراچی شہر کی ابتر صورتحال پر اداروں کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک پولیس اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کو خطوط جاری کرنے کی ہدایت کی تھی۔

گزشتہ روز سابق وزیراعظم و صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو کے مناظرے کا چیلنج کل کراچی کی بارش میں بہہ گیا۔

متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال نے پیپلزپارٹی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہر میں کل ہونے والی بارش نے پیپلزپارٹی کی کارکردگی کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے، کل ثابت ہوگیا شہر میں کراچی دشمن حکومت موجود ہے۔

مشہور خبریں۔

غزہ کی حمایت پر کوریائی فٹبالر سون ہیونگ مین پر صہیونی میڈیا کا شدید حملہ

?️ 28 جولائی 2025غزہ کی حمایت پر کوریائی فٹبالر سون ہیونگ مین پر صہیونی میڈیا

کشمیر سے متعلق بھارتی وزیراعظم کا بیان گمراہ کن ہے، ترجمان دفتر خارجہ

?️ 17 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کشمیر

پاکستان علماء کونسل کا افغان عبوری حکومت کو مناظرے کا چیلنج

?️ 24 فروری 2026لاہور (سچ خبریں) پاکستان علماء کونسل نے افغان عبوری حکومت کے ذمہ

صیہونی وزیر جنگ کی حماس کو کھلی دھمکی؛ غزہ میں 12 گھنٹوں میں 100 فلسطینی شہید

?️ 30 اکتوبر 2025سچ خبریں:صیہونی وزیر جنگ یسرائیل کاتس نے حماس کے رہنماؤں اور کمانڈروں

برطانیہ میں فلسطینی ہونا؛ غزہ کی آگ سے لے کر سچائی بیان کرنے کی ہراسانی تک

?️ 16 مئی 2026سچ خبریں: غزہ جنگ اور لندن کی صیہونی حکومت کو سیاسی حمایت

خطے میں جنگ کا دائرہ پھیلنے کے بڑے نقصانات

?️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں:فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اسرائیلی حکام سے ملاقات میں اعلان

جرمن کی معاشی کمزوری کی وجوہات

?️ 10 اگست 2023سچ خبریں:جرمنی کے وزیر اقتصادیات رابرٹ ہوبیک گیس کے بحران اور مہنگائی

روس کا بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ پر کسی بھی ممکنہ حملے کے بارے میں سخت انتباہ

?️ 13 جولائی 2026سچ خبریں: روس کے سینئر سفارت کار نے واضح کیا ہے کہ امریکہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے