کراچی میں سندھ حکومت ایک روپیہ خرچ نہیں کر رہی: فواد چوہدری

شہباز اور حمزہ کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق فواد چوہدری کا اہم بیان

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کراچی میں سندھ حکومت ایک روپیہ خرچ نہیں کر رہی،  وفاقی حکومت نے کراچی کے نالے صاف  کئے،  کے سی آر پر خرچ  کر رہی ہے ، اسلام آباد میں بیٹھ کر کراچی کے مسئلے کیسےحل کر سکتے ہیں؟

اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے مستقبل پر ہونے والی قومی کانفرنس سے خطاب کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ وزرائے اعلیٰ کی طرف سے لوکل گورنمنٹ کی مخالفت سامنے آ رہی ہے، اٹھارہویں ترمیم کے تحت لوگوں کو جو فائدہ ملنا چاہیئے تھا وہ نہیں مل سکا۔

انہوں نے کہا کہ وفاق کے پاس سے تقریباً 60 فیصد ٹیکس صوبوں کے پاس واپس جاتا ہے، پاکستان کے سارے ٹیکس اکٹھے ہو کر وفاق کے پاس آتے ہیں۔فواد چوہدری نے بتایا کہ گزشتہ 3 سال میں پنجاب کو 2300 سے 2400 ارب روپے منتقل ہوئے، سندھ کو 1700 ارب روپے، بلوچستان کو 700 ارب روپے، خیبر پختون خوا کو 900 سے 1000 ارب روپے منتقل ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ لوکل گورنمنٹ کی سب سے بڑی مخالفت وزرائے اعلیٰ کی طرف سے آ رہی ہے، دوسرا مسئلہ یہ آتا ہے کہ ایم این ایز اور ایم پی ایز راضی ہی نہیں کہ پولیس، ٹھیکیدار اور پٹواری سے اوپر سوچیں۔وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی غلطی تھی کہ لوکل گورنمنٹ الیکشن نہیں کرائے گئے، کراچی سے پی ٹی آئی جیتی ہے، کراچی کے لوگوں کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ان کا خیال رکھے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی دباؤ میں کراچی کو 11 سو ارب روپے دے رہی ہے، وفاقی حکومت نے کراچی کے نالے صاف کر دیئے، کے سی آر پر خرچ کر رہے ہیں۔فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہباز شریف نے پنجاب کے بجٹ کا بڑا حصہ لاہور پر خرچ کر دیا، پنجاب کے دوسرے شہروں کا پیسہ لاہور پر لگایا گیا، یہ تو کوئی طریقہ نہیں۔

 

مشہور خبریں۔

صیہونیوں نے غزہ میں کتنی مساجد شہید کی ہیں؟

?️ 21 جون 2025سچ خبریں:فلسطین کی وزارت اوقاف نے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی ریاست

بولڈ لباس کی تصاویر قریبی دوست نے لیک کیں، ماریہ واسطی

?️ 1 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) ماضی کی مقبول اداکارہ و ٹی وی میزبان ماریہ

پاکستان نے افغانستان کو ادویات دے کر انسانیت کا ثبوت دیا ہے

?️ 9 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)   تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم

ہماری جماعت کی ترجیح جلد انتخابات ہیں:اسحاق ڈار

?️ 8 مئی 2022لندن(سچ خبریں)سابق وزیر اعظم نوازشریف کے سمدھی اورمسلم لیگ( ن) کے راہنما اسحاق ڈار نے کہا

اسحاق ڈار نے سینیٹ اجلاس میں منی بل رپورٹ پیش کردی

?️ 14 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر اسحاق ڈار نےایوان میں منی بل رپورٹ

اسرائیل کی جنگی جارحیت،لیزر دفاعی نظام آئرن بیم کی رونمائی سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ

?️ 29 دسمبر 2025 اسرائیل کی جنگی جارحیت،لیزر دفاعی نظام آئرن بیم کی رونمائی سے

پتھر کے دور میں واپس کون جا رہا ہے؟ حزب اللہ یا اسرائیل

?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے شمالی محاذ میں حزب

چین کا امریکہ کو ایک اور دھچکا دینے کے اعلان

?️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں: چین کے ایک سینیئر انٹیلی جنس عہدیدار نے پیر کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے