?️
خیبرپختونخوا:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
سابق اسپیکر خیبرپختونخوا مشتاق غنی نے درخواست بیرسٹرگوہرکی وساطت سے سپریم کورٹ میں دائر کی ہے جس میں الیکشن کمیشن اور گورنر خیبرپختونخوا کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ گورنر خیبرپختونخوا یکم مارچ کے عدالتی حکم پر عمل نہیں کر رہے، انہوں نے میڈیا پر 28 مئی کی تاریخ کا اعلان کیا لیکن بعد میں مکر گئے۔
درخواست میں دعویٰ کیا گیا کہ آئین کے مطابق 90 دن میں انتخابات ضروری ہیں، گورنر خیبرپختونخوا عدالتی حکم کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ گورنر خیبرپختونخوا کو انتخابات کی تاریخ دینے کا حکم دے، 90 دن کی مدت کے قریب ترین تاریخ دینے کی ہدایت کی جائے۔
درخواست میں مزید استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کو تاریخ ملتے ہی فوری انتخابی شیڈول جاری کرنے کی ہدایت کی جائے اور تمام وفاقی و صوبائی اداروں کو انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت کا حکم دیا جائے۔
یہاں یہ بات مدِنظر رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب میں 14 مئی کو عام انتخابات کے انعقاد کا حکم جاری کیا جاچکا ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے لیے ابھی تک کسی تاریخ پر اتفاق نہیں ہوسکا۔
واضح رہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں بالترتیب 14 اور 18 جنوری کو تحلیل کردی گئی تھیں، قانون کے تحت اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد 90 روز کے اندر انتخابات کرانا ہوتے ہیں۔
15 مارچ کو گورنر خیبرپختونخوا نے الیکشن کمیشن کو باضابطہ طور پر فیصلے سے آگاہ کیے بغیر صوبائی اسمبلی کے عام انتخابات کے لیے 28 مئی کی تاریخ کا اعلان کردیا تھا، انہوں نے یہ اعلان حتمی مشاورت کے لیے الیکشن کمیشن کے نمائندوں سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے مختصر بات چیت کے دوران کیا تھا۔
تاہم 18 مارچ کو گورنر خیبرپختونخوا اپنے اس فیصلے سے پیچھے ہٹ گئے تھے اور انتخابات کی نئی تاریخ طے کرنے سے پہلے ’اہم چیلنجز‘ سے نمٹنے پر زور دیا تھا۔


مشہور خبریں۔
سابق حکمرانوں اور حواریوں نے بجلی کے بحران پر کوئی توجہ نہیں دی:وزیراعظم
?️ 16 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے
اپریل
یوکرائنی جنگ لامتناہی تناؤ کے مرحلے میں کیوں داخل ہوئی ہے؟
?️ 24 دسمبر 2025سچ خبریں: یوکرائنی جنگ نہ صرف میدان جنگ میں تعطل کا شکار
دسمبر
داعش کے ٹھکانے سے نیٹو کا اسلحہ برآمد
?️ 18 فروری 2021سچ خبریں:شام کی فوج نے حمص میں داعش کے چار دہشت گردوں
فروری
امریکہ کا یوکرین کو دور تک مار کرنے والے میزائل سسٹم بھیجنے کا منصوبہ
?️ 27 مئی 2022سچ خبریں: سی این این نے امریکی حکومتی ذرائع کے حوالے سے
مئی
ایرانی سائنسدانوں کے خلاف موساد کی پوشیدہ جنگ کی رپورٹ
?️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:گیارہ سال قبل ٹھیک 21 جنوری 1390 کو ایران کے ایٹمی
جنوری
87 فیصد عرب اسرائیل کو تسلیم کرنے کے خلاف ہیں؛ ایک سروے کے نتائج
?️ 8 جنوری 2026سچ خبریں:ایک سروے کے نتائج کے مطابق، عرب ممالک کے 87 فیصد
جنوری
اسرائیل کی لبنان کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کی تفصیلات شائع
?️ 26 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار نے پیر کی شام شائع ہونے والی ایک
نومبر
دو صہیونی بسوں میں مشتبہ آتشزدگی
?️ 20 جون 2022سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا ذرائع نے اطلاع دی کہ مقبوضہ فلسطین کے وسط
جون