?️
کراچی (سچ خبریں) کراچی شہر قائد میں روزانہ سینکڑوں افراد ڈینگی کا شکار ہونے لگے تاہم اس بگڑتی صورتحال کے باوجود شہر میں اسپرے کی مہم شروع نہ کی جا سکی۔ سرکاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران تیس سے زائد افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈینگی وائرس نے سر اٹھالیا لیکن سرکاری اور غیرسرکاری اعدادو شمار میں زمین آسمان کا فرق دیکھا جارہا ہے۔سرکاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران تیس سے زائد افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے لیکن غیرسرکاری اعدادو شمارخطرناک صورتحال پیش کررہے ہیں۔
غیرسرکاری اعدادو شمار کے مطابق روزانہ سینکڑوں مریض ڈینگی کا شکار ہورہے ہیں تاہم اس بگڑتی صورتحال کے باوجود شہر میں اسپرے کی مہم شروع نہیں کی گئی جبکہ شہر میں صفائی ستھرائی کے نظام پر تو پہلے ہی سوال اٹھتے آرہے ہیں۔
دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب بھرمیں ڈینگی کےمریضوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ، تمام اسپتال ڈینگی کے مریضوں سے بھرے پڑے ہیں۔اسلام آباد میں ڈینگی کے مسلسل وار جاری ہے ، چوبیس گھنٹے میں مزید ایک سو سات افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے ، جن میں دیہی علاقوں سے تریپن شہری علاقوں سے چون مریض سامنے آئے۔
اسلام آباد میں رواں سیزن میں 2337 ڈینگی کیسز سامنے آ چکے ہیں ، جن میں دیہی علاقوں میں 1441، اربن سے 896 ڈینگی کیسز شامل ہیں جبکہ رواں سیزن میں ڈینگی سے 9 اموات ہو چکی ہیں۔


مشہور خبریں۔
صیہونیوں کی لبنان پر زمینی حملے کی دھمکیاں
?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر لبنان کی سرزمین پر
ستمبر
پہلگام فائرنگ میں 28 سیاح ہلاک، پاکستان کا واقعے پر تشویش کا اظہار
?️ 23 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے مشہور
اپریل
یوکرین کے بحران میں عرب میڈیا کا تجزیہ
?️ 28 فروری 2022سچ خبریں: المیادین ٹی وی نے لکھا کہ یوکرین میں روسی فوجی
فروری
عدلیہ کے حکم کی پابندی کریں گے مگر بیرونی سازش کو نظراندازنہیں کیا جاسکتا.سپیکر اسدقیصر
?️ 9 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) قومی اسمبلی کا اہم ترین اجلاس شروع ہوگیا ہے قائدحزب
اپریل
اسرائیلی جوڑا اردگان کی رہائش گاہ پر فلم بنانے کے الزام میں گرفتار
?️ 12 نومبر 2021سچ خبریں: استنبول میں ترک صدر رجب طیب اردگان کی رہائش گاہ
نومبر
2022 کے لبنانی انتخابات کے نتائج کا تجزیہ
?️ 28 مئی 2022سچ خبریں: غسان الاستنبول فارس انٹرنیشنل کے ساتھ ایک انٹرویو میں بین
مئی
وزیر اعظم نے امریکا کو اڈے دینے سے صاف انکار کر دیا
?️ 19 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے دوٹوک مؤقف اپناتے
جون
علی امین گنڈاپور کی وفاقی وزراء سے ملاقات
?️ 26 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی وفاقی وزراء
مئی