کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی واردتوں پر سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع

?️

کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی واردتوں پر سندھ اسمبلی میں قرار داد جمع ہوگئی ہے۔ قرارداد متحدہ قومی موومنٹ کی رکن اسمبلی قرۃ العین نے جمع کروائی، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ شہر میں اسٹریٹ کرائم میں معصوم شہریوں کو قتل کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز نے پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، گزشتہ روز کراچی کے علاقے گلستان جوہر چورنگی پل پر ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل سوار شخص کو روک کر لوٹنے کی کوشش کی، اس دوران شہری کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی جس سے شہری رہبر علی جاں بحق ہوگیا جب کہ دوسرا شہری عرفان زخمی ہوگیا۔

واردات کے بعد ملزمان فرار ہونے لگے تو شہریوں نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جو دم توڑ گیا جب کہ دوسرا فرار ہوگیا۔

اس سے قبل 26 مارچ کو کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر زوہیب نامی نوجوان کو قتل کردیا گیا۔

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن کو فوری طور پر معطل کردیا۔

24 مارچ کو پولیس اور ریسکیو سروسز نے بتایا کہ ڈاکوؤن کو پکڑنے میں اپنی پڑوسیو کی مدد کرنے والے ایک دکاندار کو اتوار کی سہ پہر نارتھ کراچی میں ڈاکوؤں نے گولی مار کر قتل کر دیا۔

5 مارچ کو کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی مبینہ فائرنگ سے طالب علم جاں بحق ہوگیا۔

27 فروری کو نیو کراچی کے علاقے میں مسلح ڈاکوؤں نے ایک راہگیر کو گولی مار کر قتل کر دیا، مقتول کی شناخت شبیر قاسم کے نام سے ہوئی جو علاقے میں ایک فیکٹری میں چوکیدار تھا۔

25 فروری کو پولیس نے بتایا کہ سعود آباد میں مسلح ڈاکوؤں کی گولی سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

23 فروری کو اورنگی ٹاؤن میں مختلف واقعات میں مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

16 جنوری کو کراچی میں صبح سویرے سی ویو پر ایک نوبیاہتا نوجوان کو ڈکیتی میں مزاحمت پر ان کی بیوی کے سامنے گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔

سی ویو ساحل پولیس نے بتایا کہ 25 سالہ محمد عدنان کو سی وی ویو پر ، فیز 8 میں نامعلوم ملزمان نے گولی مار کر قتل کیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن جنوبی ڈاکٹر فرخ رضا نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق نوجوان اپنی بیوی کے ساتھ سی ویو پر ایک مشہور کھانے کے مقام پر کھانا کھانے گیا تھا، کھانے کے بعد وہ سی ویو پر بیٹھے تھے کہ مسلح افراد نے ان سے قیمتی سامان چھیننے کی کوشش کی۔

انہوں نے بتایا کہ نوجوان نے مزاحمت کی تو ملزمان نے اس پر فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے، گولی لگنے سے زخمی نوجوان کو کلفٹن کے قریبی نجی ہسپتال میں لے جایا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

18 جنوری کو نیو کراچی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، عوام نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر درگت بنادی۔

مشہور خبریں۔

متحدہ عرب امارات نے بھی اسرائیل کے نقش قدم پر چلتے ہوئے فلسطینیوں کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کردی

?️ 28 مئی 2021دبئی (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات نے بھی اسرائیل کے نقش قدم پر

یوکرائن پر سائبر حملے؛ امریکہ اور برطانیہ کا روس پر الزام

?️ 20 فروری 2022سچ خبریں:امریکہ اور برطانیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی فوجی ہیکر

غیر جانبداری کے ساتھ اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں:الیکشن کمیشن آف پاکستان

?️ 26 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ تمام فارن

پرائس کنٹرول توانائی امور پر وزیر اعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیے

?️ 8 مارچ 2021 اسلام آباد {سچ خبریں} وزیر اعظم عمران خان نے آج توانائی

1 ٹریلین $ انفراسٹرکچر پلان کے تحت بائیڈن کے دستخط

?️ 16 نومبر 2021سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے تنازع کے بعد کانگریس میں امریکی

اسرائیلی اہلکار: غزہ کی طرف جانے والے امدادی فلوٹیلا کا زندہ رہنا خوش قسمت ہونا چاہیے

?️ 4 ستمبر 2025سچ خبریں: فرانس میں اسرائیلی سفیر نے غزہ کے امدادی فلوٹیلا کا

ہيثم علی الطبطبائی ضاحیہ جنوبی بیروت پر اسرائیلی حملے میں شہید:حزب اللہ 

?️ 25 نومبر 2025 ہيثم علی الطبطبائی ضاحیہ جنوبی بیروت پر اسرائیلی حملے میں شہید:حزب

عمران اشرف سوشل میڈیا پر چھا گئے

?️ 29 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار عمران اشرف اداکاری کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے