کراچی: منگھو پیر میں مبینہ پولیس مقابلہ، 5 ڈاکو ہلاک

?️

کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں منگھو پیر کے علاقے گلشن توحید میں پولیس اور مسلح ڈکیت گینگ کے درمیان میبنہ مقابلے میں 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 5 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

ترجمان کراچی غربی کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس طارق الہی مستوئی نے بتایا کہ تھانہ منگھوپیر کے علاقے گلشن توحید میں پولیس اور مسلح ڈکیت گینگ کے درمیان مقابلہ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 موٹرسائیکلز پر سوار 5 مسلح ملزمان ہلاک ہوئے۔

ترجمان ایس ایس پی نے بتایا کہ پولیس کی بھاری نفری سرچ آپریشن کے لیے علاقے میں موجود تھی، فرمان نامی شہری نے ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پولیس کو دی، جس پر فوری کارروائی کی گئی۔

مزید کہنا تھا کہ جب پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جس کے جواب میں پولیس کی جانب سے مؤثر کارروائی کے دوران 5 ملزمان ہلاک ہو گئے۔

ترجمان ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے ایک ایس ایم جی رائفل، ایک شاٹ گن، 3 پسٹلز بمعہ گولیاں، کٹر (تالے کاٹنے والا)، 5 موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ہلاک ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے اور پولیس ضابطے کی کارروائی میں مصروف ہے۔

ترجمان ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کا کہنا تھا کہ ہلاک ملزمان کی شناخت اور ان کے کرمنل ریکارڈ کی تصدیق بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے کی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے مزید تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

اہل علاقہ نے پولیس کی فوری اور مؤثر کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا اور پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔

مشہور خبریں۔

انسٹاگرام پر نابالغ افراد کی لائیو اسٹریمنگ پر پابندی عائد

?️ 10 اپریل 2025سچ خبریں: سوشل میڈیا انٹرنیٹ کمپنی میٹا نے سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن

ترکی کے جنگلات میں لگی آگ میں بھی امریکہ کا ہاتھ

?️ 5 اگست 2021سچ خبریں:جہاں ایک طرف ترکی کے جنگلوں میں جان بوجھ کر آگ

امریکی پیسے کی جمہوریت کو دوسرے ممالک پر مسلط نہیں کیا جا سکتا:چینی سفیر

?️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں:شام میں چینی سفیر نے زور دے کر کہا کہ امریکی

جہانگیر ترین کے خلاف انتقامی کاروائی کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا:  چوہدری سرور

?️ 10 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ جہانگیر

فلسطینیوں کی پہلی تاریخی واپسی

?️ 28 جنوری 2025سچ خبریں: اکتوبر 2023 میں غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت

جنگ کے خاتمے کے بعد غزہ کا سیاسی مستقبل

?️ 28 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے سیاسی مستقبل کے بارے میں بات

تحریک عدم اعتماد عالمی طاقتوں کو ایبسولوٹلی ناٹ کہنے کا نتیجہ ہے:شہباز گل

?️ 24 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے

پاک بھارت سیز فائر کیلئے کوئی مدت مقرر نہیں کی گئی۔ سکیورٹی ذرائع

?️ 16 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک بھارت سیز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے