?️
کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت کی سماعت پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو کل سنایا جائے گا جبکہ عدالت نےاجازت کے بغیر ملزم کو دوسرے مقدمے میں گرفتار کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
کراچی کی ضلعی عدالت نے بغیر اطلاع کئے صحافی فرحان ملک کو گرفتار کرنے پرڈائریکٹر ایف آئی اے کو جمعے کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا، عدالت نے فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر فریقین کےدلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا،
ڈان نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسثریٹ ضلع شرقی کی عدالت نے دوران سماعت بغیر عدالتی اجازت کے ملزم کو دوسرے مقدمےمیں گرفتار کرنے پر تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
درخواست گزار کے وکیل نے بتایاکہ مقدمہ بدنیتی پرمبنی ہے، ایف آئی اے اب تک یہ نہیں بتاسکی کہ کیا جرم کیاہے، کسی ایک لفظ کی نشاندہی نہیں کی گئی جو ریاست مخالف ہو، چھاپہ ضلع شرقی میں ماراگیا مقدمہ ملیر کابنادیاگیا۔
عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ جیل کسٹڈی کے بعد ملزم کو کہاں لے کر جانا تھا، تفتیشی افسر نے بتایاکہ مجھے پتہ چلاکہ ملزم کو دوسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا ہے، اس پر عدالت نے بتایاکہ یہ توقانون کی کھلی خلاف ورزی ہے، کس کےحکم پر ملزم کو جیل کے بجائے دوسرے کیس میں گرفتار کیا گیا نام بتائیں، اس پر تفتیشی افسر نے بتایاکہ مجھے منشی کافون آیاتھا۔
عدالت نے حکم دیا کہ بلائیں ان افسران کو جنہوں نےعدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کی ہے، تفتیشی افسر نے بتایاکہ فرحان ملک نے پاکستان کے نام کامذاق اڑایا، اس پوسٹ پر انتہائی نامناسب کمنٹس تحریر ہیں، کیاکوئی صحافی ایساکرسکتاہے؟ پاکستان آور پاک فوج کامذاق اڑایاگیاہے، کیاکوئی ذمےدارصحافی ایساکرسکتاہے؟ملزم کو بلاکرہربات سے اگاہ کیاگیا۔
مشہور خبریں۔
مستونگ شاہراہ پر خودکش دھماکے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید
?️ 5 ستمبر 2021کوئٹہ(سچ خبریں) محکمہ انسداد دہشت گردی کے ترجمان کے مطابق صبح کوئٹہ
ستمبر
نائجر کے شہریوں نے فرانسیسی سفیر کو کیسے روانہ کیا؟
?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں: فرانسیسی سفیر کی روانگی کے موقع پر نائجیریا کے شہریوں
ستمبر
امریکہ ہم سے فوجی امداد کا چارج لیتا ہے: یوکرین
?️ 28 اپریل 2023سچ خبریں:یوکرین کے وزیر دفاع نے اعتراف کیا کہ امریکہ ان کے
اپریل
صنعا پر سعودی جارح اتحاد کا دوبارہ حملہ
?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں: یمن کے بے گناہ عوام کے خلاف سعودی جارح اتحاد
مارچ
ایف بی آر کو بغیر اجازت و پیشگی اطلاع بینک اکاؤنٹس سے رقم ضبط کرنے کا اختیار دیدیا گیا
?️ 4 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کی جانب سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو
مئی
سوئس کیتھولک چرچ میں جنسی زیادتی کا سلسلہ جاری
?️ 13 ستمبر 2023سچ خبریں:جرمنی کے ہیمبرگر ایبینڈ بلاٹ نامی ایک آزاد تحقیقی ٹیم نے
ستمبر
اسرائیل کے مقبوضہ علاقوں سے انخلا کے لیے اقوام متحدہ کی قرارداد
?️ 19 ستمبر 2024سچ خبریں: آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد کی منظوری
ستمبر
ہفتہ وار مہنگائی بدستور 44 فیصد سے زائد
?️ 8 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق 6 اپریل کو
اپریل