?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سی پیک کا حصہ اور پاکستان کی معیشت کیلئے سب سے اہم قرار دیے جانے والا کراچی تا پشاور ریلوے لائن اپ گریڈیشن منصوبہ تاحال عملی طور پر شروع نہیں ہو سکا خدشہ ہے کہ منصوبہ مزید تاخیر کا شکار ہو جائے گا، کیونکہ رواں مالی سال بھی ایم ایل ون پر باقاعدہ کام کے آغاز کے امکانات معدوم ہو چکے۔
ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے حکومتی اہداف میں ایم ایل ون منصوبے کا سنگ بنیاد شامل ہی نہیں، منصوبے کے آغاز کے حوالے سے گزشتہ 2 سالوں کے دوران کئی وزراء کی جانب سے بلند و بانگ دعوے کیے گئے، ایکنک کی جانب سے بھی ایم ایل 1 کی منظوری کو ایک سال سے زائد کا عرصہ ہوچکا، تاہم حکومت نے آئندہ مالی سال میں منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور چین دونوں ممالک نے منصوبے کیلئے قرض کی شرائط و ضوابط کا مسودہ تیار کر لیا ہے جس پر جلد اتفاق کا امکان ہے۔ اتفاق رائے کے بعد ایم ایل 1 منصوبے کا ٹینڈر جاری کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ایم ایل 1 منصوبہ 3 مختلف مراحل میں مکمل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ پہلے مرحلے میں 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کا پیکیج ون مکمل کرنے اور اس میں خیبر پختونخواہ کو شامل نہ کرنے کی تجویز ہے۔
بتایا گیا ہے کہ پیکیج ون میں زیادہ ٹریفک والے جنکشن کو پہلے شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ایم ایل 1 منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 6 ارب 80 کروڑ ڈالرز ہے جس میں سے 85 فیصد چین اور 15 فیصد فنڈز پاکستان کی جانب سے ادا کیے جائیں گے۔ 2015 میں سی پیک منصوبے پر کام کے آغاز کے بعد سے ہی دعوے کیے جا رہے ہیں کہ ایم ایل 1 منصوبے پر جلد کام کا آغاز ہو جائے گا، تاہم 6 سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود منصوبہ تاحال صرف کاغذوں تک ہی محدود ہے۔
مشہور خبریں۔
تحریک لبیک کے سربراہ کو رہا کر دیا گیا
?️ 18 نومبر 2021لاہور (سچ خبریں) تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی کو
نومبر
اسلامی ممالک اپنے ملکوں سے امریکی فوجی اڈوں کا خاتمہ کریں: یمن
?️ 24 جون 2025 سچ خبریں:یمن کے وزیر اطلاعات نے اسلامی و عرب ممالک سے
جون
رانا ثناء اللہ کی اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو
?️ 21 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے
ستمبر
امریکی سیاست کے بارے میں امریکی تجزیہ کار کا اہم اعتراف
?️ 13 جولائی 2023سچ خبریں:امریکہ میں کالج آف پولیٹیکل سائنس اینڈ پبلک پالیسی کے اسسٹنٹ
جولائی
یحییٰ سنوار؛ اسرائیلی جاسوسی کے آلات سے ہمیشہ ایک قدم آگے
?️ 26 جنوری 2024سچ خبریں:ایک امریکی میڈیا نے باخبر ذرائع کے حوالے سے اپنی ایک
جنوری
بحرینی قیدیوں کی حالت زار
?️ 8 اپریل 2021سچ خبریں:بحرین کے ایک اورسیاسی قیدی کی شہادت اس ملک میں بڑے
اپریل
صیہونی حکومت کی معیشت کے لئے متحدہ عرب امارات کا خوش آمدید
?️ 8 ستمبر 2022سچ خبریں: ابوظہبی میں صیہونی حکومت کے سفیر امیر ہائیک نے
ستمبر
چین روس کو ہتھیار دے رہا ہے یا نہیں، امریکہ کیا کہتا ہے؟
?️ 13 جون 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس چین سے
جون