?️
کراچی: (سچ خبریں) وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ سگنل پر چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں ملوث سہولت کار خاتون کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔
کراچی میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ کراچی ایئرپورٹ کی حدود میں گزشتہ دنوں چین کے شہریوں پر خودکش حملہ کیا گیا، دھماکے میں 2 چینی اور پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے، حملہ آوروں نے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کی۔
انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ دھماکے کی ذمہ داری کالعدم بی ایل اے نے قبول کی تھی، پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے خودکش حملے کی تفتیش کی، حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی اور رکشہ مالکان سے متعلق تفتیش کی گئی، خودکش بمبار اور دو سہولت کاروں کی سی سی ٹی وی سے پہچان ہوئی۔
ضیا لنجار نے کہا کہ ٹیرر فنانسنگ میں ملوث افراد کا بھی پتا لگایا گیا، کراچی سے خریدی گئی گاڑی کو حملے کے لیے تیار کیا گیا، حملے میں ملوث سہولت کار خاتون کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ خواتین کی ہم عزت کرتے ہیں، بی ایل اے انہیں استعمال کرکے گھٹیا حرکتیں کر رہی ہے، ہم ایک ایسی ثقافت رکھتے ہیں جس میں خواتین کی بہت عزت کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گاڑی میں نصب بارودی مواد کا وزن 30 سے 40 کلو تھا، گاڑی کو حب یا اس سے آگے کسی علاقے میں لے جایا گیا، 4 اکتوبر 2024 کو یہ گاڑی حب سے کراچی لائی گئی۔
صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جاوید نامی شخص سارے معاملات ہینڈل کرتا رہا، اسی نے ریکی کی تھی، دھماکے سے قبل حملہ آور باہر والے ایریا میں تھے، رات 11 بجکر 2 منٹ پر خودکش حملہ کیا گیا، خودکش بمبار کی شناخت اس کے ہاتھ سے ہوئی، خودکش بمبار کا نام شاہ فہد عرف آفتاب تھا، دھماکے کی جگہ سے گاڑی کے چیچز اور نمبر پلیٹ ملی تھی، گاڑی ایک شوروم سے 71 لاکھ روپے میں خریدی گئی، گاڑی کے لیے پیسے بینک کے ذریعے ٹرانسفر ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ مزید تحقیقات سے پتا چلا کہ گاڑی کے ساتھ ایک رکشہ بھی تھا، رکشے والے کا نام فرحان اور اس کے ساتھ محمد شریف نامی شخص تھا، بہت سے حساس معاملات ہیں، مزید تحقیقات کر رہے ہیں، بیرونی سازشوں پر نظر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کیس پر کام کرنے والی سی ٹی ڈی ٹیم کے لیے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کرتا ہوں، ان کے لیے انعام کی سفارش کردی، افسران کے لیے قائد اعظم میڈل اور پاکستان پولیس میڈل کی سفارشات کردی ہیں۔
ضیاالحسن لنجار کا کہنا تھا کہ سائٹ ایریا میں جو واقعہ ہوا اس پر تحقیقات جاری ہیں، ابھی اس حوالے سے کچھ کہنا تحقیقات متاثر کرنے کے مترداف ہے، ادارے متحرک ہیں، کوئی واقعہ اگر ہو جاتا ہے تو ادارے فوری رسپانس دے رہے ہیں۔
انہوں کہا کہ تمام کالعدم تنظیموں کو وارننگ دے رہا ہوں کہ اپنی کارروائیاں بند کر دیں، پاکستان کو کمزور کرنے کے لیے جو سازشیں ہو رہی ہیں، ان پر ہماری کڑی نظر ہے۔


مشہور خبریں۔
اوگرا نے گیس کے نرخوں میں 50 فیصد اضافے کی منظوری دے دی
?️ 3 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اوگرا نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ
جون
الیکشن کمیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی کو طلب کر لیا
?️ 12 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر
دسمبر
یمن جنگ کی سب سے بڑی رکاوٹ
?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں:یمن کے بحران کے سیاسی حل کے حوالے سے غیر ملکی
جولائی
غزہ میں پائیدار امن اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے بغیر ممکن نہیں
?️ 11 اکتوبر 2025 غزہ میں پائیدار امن اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے بغیر ممکن نہیں
اکتوبر
ہمارے کچھ لوگ اسٹیبلشمنٹ سے رابطے میں ہیں جو پارٹی توڑنا چاہتے ہیں: عمران خان
?️ 6 اپریل 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی عمران خان نےکہا ہےکہ ہمارے
اپریل
دو بینک بند،ہمارا بینکنگ سسٹم محفوظ ہے؛بائیڈن کا دعویٰ
?️ 15 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے ملک میں دو بینکوں کے
مارچ
اسرائیل کی معیشت کو ایک اور دھچکا: عبرانی میڈیا
?️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار نے ہفتے کے روز اپنے انفارمیشن بیس میں
ستمبر
اسرائیل نے جان بوجھ کر غزہ میں قیدیوں کے ٹھکانے کو شانہ بنایا:حماس
?️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں:حماس کی عسکری ونگ کتائب القسام کے ترجمان ابو عبیدہ نے
دسمبر