?️
راولپنڈی (سچ خبریں) راولپنڈی میں گرین الیکٹرک بس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نوازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت جب بھی آتی ہے ملک ترقی کرتا ہے، مسلم لیگ ن نے ملک کو میگا منصوبے دیے ہیں، مسلم لیگ ن کا خیال آتے ہی ذہن میں موٹر ویز اور ترقیاتی منصوبے آتے ہیں ، مخالفین بھی ن لیگ کے کاموں کا اعتراف کرتے ہیں، آپ کے پاس سڑکوں کا جال ہے تو یہ بسیں چل رہی ہیں جہاں آپ کو جانا ہے بسوں کا کرایہ 20 روپے سے زیادہ نہیں۔
راولپنڈی میں تقریب سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ راولپنڈی میں صفائی ستھرائی کا نظام دیکھ کر خوشی ہوئی، راولپنڈی میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں، عوام کو ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولت فراہم کی جارہی ہے، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جارہی ہے، میٹرو ہویا الیکٹرک بسیں، مسلم لیگ ن کا عوام کےلیے تحفہ ہے۔مسلم لیگ ن عوام کی فلاح و بہبود پر توجہ دیتی ہے، ن لیگ نے پورے ملک میں ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھائے، راولپنڈی میں دن رات ترقیاتی کام جاری ہیں، الیکٹرک بسوں کو چھوٹے شہروں سے لانچ کیا ہے، میرے ذہن میں کوئی تفریق نہیں، پنجاب میں بسنے والا ہر شہری میرے لیے برابر ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 60 سال سے زائد عمر کے افراد اور خواتین کےلیے فری سروس ہے، الیکٹرک بسیں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں معاون ثابت ہوں گی، 1100 الیکٹرک بسیں پنجاب کی سڑکوں پر چلیں گئی، پنجاب میں ڈیڑھ سال میں جو ترقی ہوئی اس کی مثال نہیں ملتی۔نئے گھروں کی تعمیر کا ہدف جلد پورا کریں گے، پنجاب کی حکومت صحت کے شعبے کی بہتری کےلیے اقدامات کر رہی ہے، پنجاب کے ہر شہر میں جدید اسپتال بنائیں گے، عوام کو علاج معالجے کی معیاری سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں، پنجاب کے اسپتالوں میں مفت دوائیاں فراہم کی جارہی ہیں، پنجاب حکومت راشن کارڈ کے ذریعے مستحقین کی خدمت کر رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھاکہ پنجاب حکومت گرین ٹریکٹر کسانوں میں تقسیم کر رہی ہے، کسان کارڈ کے ذریعے کسانوں کی فلاح و بہبود کی جارہی ہے، شہریوں کی زمین پر غیر قانونی قبضے کے خاتمے کےلیے اقدامات کیے جارہے ہیں، پنجاب میں نئے کاروبار کےلیے عوام کو آسان قرضے فراہم کیے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مخالفین بھی جانتے ہیں مسلم لیگ ن کو عوام کی خدمت کرنا آتی ہے، پاکستان میں پہلا سرکاری کینسر اسپتال تکمیل کے مراحل میں ہے، دیہات میں شہر جیسی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں، کام محنت سے ہوتا ہے جادو ٹونے سے نہیں، کچھ لوگوں نے سیاست میں کئی سال ضائع کیے، کام نہیں کیا، ان کا نام لو تو بدتمیزی کا خیال آتا ہے۔


مشہور خبریں۔
ایران کے خلاف ٹرمپ کی جنگ کے اثرات، امریکہ میں مہنگائی کی نئی لہر کا خطرہ: فنانشل ٹائمز
?️ 5 ستمبر 2026سچ خبریں:فنانشل ٹائمز نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف ٹرمپ
ستمبر
صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ نے نیتن یاہو سے جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے
?️ 7 ستمبر 2025سچ خبریں: غزہ میں صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ نے ایک بیان
ستمبر
امریکی سینیٹر کی بائیڈن انتظامیہ کی خاموشی پر تنقید ؛ وجہ ؟
?️ 15 نومبر 2024سچ خبریں: ترقی پسند امریکی سینیٹر نے بھی ایک مشترکہ قرارداد کے
نومبر
انتظامیہ نے سیاحوں کو مری میں داخلے کی مشروط اجازت دے دی
?️ 15 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفضیلات کے مطابق انتظامیہ نے سیاحوں کو مری
جنوری
علی محمد خان کی مسلم لیگ ن پر شدید تنقید
?️ 26 جنوری 2021علی محمد خان کی مسلم لیگ ن پر شدید تنقید اسلام آباد(سچ
جنوری
ہمیں ملکر آبی وسائل کی ترقی کے لئے کام کرنا ہوگا۔ احسن اقبال
?️ 9 جون 2025نارووال (سچ خبریں) وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا
جون
پاناما پیپرز نے دنیا کے بڑے کرپٹ لوگوں کے بیرون ملک چھپائے اثاثوں کو بے نقاب کیا
?️ 3 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا
اکتوبر
میں یوکرین کی جنگ راتوں رات ختم کر سکتا ہوں: ٹرمپ
?️ 21 فروری 2023سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کی فوج کو ملکی
فروری