?️
کراچی (سچ خبریں) کامیڈی کنگ اور معروف اداکار عمر شریف کے انتقال پر سیاسی رہنماؤں نے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ عمر شریف کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، رہنماؤں نے انتقال کی خبر سن کر اپنے پیغامات میں ان کے لواحقین کو تعزیت پیش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیج کے بے تاج بادشاہ کامیڈی کنگ عمر شریف جرمنی میں انتقال کرگئے، سیاسی رہنماؤں کی جانب سے عمر شریف کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا گیا۔وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے معروف اداکار عمر شریف کے انتقال پر اپنے پیغام میں کہا کہ عمرشریف پاکستان کا اثاثہ تھے انہوں نے ہمیشہ فہقے بکھیرے ، ان کی وفات سےپیداخلاپرنہیں ہوسکتا، حکومت نے عمرشریف کے علاج معالجے کی پوری کوشش کی ، عمر شریف کے انتقال پر پوری قوم افسردہے۔سینیٹر فیصل واوڈا نے بھی لیجنڈ اداکار عمر شریف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ عمر شریف کی رحلت پردل انتہائی رنجیدہ ہے، اللہ عمر شریف کوغریق رحمت کرے،پسماندگان کوصبرجمیل عطافرمائے، عمرشریف کوکامیڈی کی دنیامیں منفردمقام حاصل رہا، انھوں نےشاندارکام سے نسل در نسل ناظرین کےدل جیتے، وہ عوام کےدلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔
لیجنڈری اداکار عمر شریف کے انتقال پر گورنرسندھ عمران اسماعیل نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا عمر شریف کے انتقال کی خبر سن کر دل انتہائی غمگین اور دکھی ہے، میری دلی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت ، درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ، آمین۔
عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ عمر شریف نے ساری زندگی لوگوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیریں، بیرون ملک بھی عمر شریف نے اپنی صلاحیتوں سے پاکستان کا نام روشن کیا ، فخر پاکستان عمر شریف ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گا ۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اسٹیج اداکارعمرشریف کےانتقال پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا عمرشریف کےانتقال کی خبرنےلاکھوں مداحوں کوسوگوارکردیاہے، چہروں پرمسکراہٹیں بکھیرنےوالافنکاراپنےچاہنےوالوں کودکھی کرگیا۔
گورنر پنجاب چوہدری سرور نے عمر شریف کے انتقال پراظہارتعزیت کرتے ہوئے شعبہ فن میں عمر شریف کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا عمرشریف کی شعبہ فن کےلیےخدمات کوہمیشہ یادرکھاجائےگا۔
وفاقی وزیر سید امین الحق نے معروف اداکار عمر شریف کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستان اور دنیائے ظرافت ایک عظیم اداکار سے محروم ہوگیا، کروڑوں چہروں پر ہنسی بکَھیرنے والے عمر شریف جیسے فنکار صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں، اس عظیم نقصان پر سوگوار خاندان کے ساتھ پوری قوم غمگین ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے عظیم کامیڈین عمرشریف کےانتقال پر دکھ کااظہار کرتے ہوئے کہا عمر شریف ایک عظیم اداکار تھے، عمر شریف کی فن مزاح میں خدمات دنیامیں یادرکھی جائیں گی۔سابق صدر آصف زرداری نے عمرشریف کےانتقال پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا مرحوم عمرشریف کی فن کیلئےخدمات ناقابل فراموش ہیں۔


مشہور خبریں۔
شہید سید حسن نصر اللہ جغرافیائی اور دنیاوی حدود سے تجاوز کر گئے
?️ 27 ستمبر 2025سچ خبریں: لبنان کے رکن پارلیمنٹ سید ابراہیم موسوی نے کہا کہ
ستمبر
ٹرمپ کے 15 نکاتی منصوبے سے ایران کی 10 شرائط تک: جنگ کا توازن کیسے بدل گیا؟
?️ 8 اپریل 2026سچ خبریں:دو ہفتے قبل امریکہ نے ایران کے سامنے 15 نکاتی منصوبہ
اپریل
امریکی ہیگمونی کا زوال؛ جان مرشیمر کا تشویشناک تجزیہ
?️ 27 دسمبر 2025سچ خبریں: بین الاقوامی تعلقات کے معروف اسکالر جان مرشیمر نے ایک تہلکہ
دسمبر
غزہ میں کسی بھی قسم کی کامیابی 7 اکتوبر کی شکست کے داغ کو نہیں مٹا سکتی
?️ 20 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی ملٹری انٹیلی جنس سروس کے سابق سربراہ تامر
دسمبر
وائٹ ہاؤس: وٹکاف اور کشنر پاکستان جا رہے ہیں / ہمیں پیشرفت دیکھنے کو ملی ہے
?️ 24 اپریل 2026 سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے اس بات کی تصدیق کرتے
اپریل
مغربی کنارے میں صیہونیوں کے حملوں میں 123 فلسطینی زخمی
?️ 20 فروری 2022سچ خبریں:فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ مغربی کنارے کے
فروری
صیہونی صرف مسلمانوں ہی کے نہیں عیسائیوں کے بھی دشمن
?️ 1 مئی 2021سچ خبریں:مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی سکیورٹی فورسز کی عیسائیوں کے ساتھ
مئی
حماس کی امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی تصدیق
?️ 10 مارچ 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ایک رہنما نے اس خبر
مارچ